محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بلوچستان میںآئی ٹی پارک ، آئی ٹی بورڈ ، سیف سٹی اتھارٹیز ، ای فائلنگ ، ورچوئل ایجو کیشن سسٹم ، ڈیٹا سینٹر ، فائبرآپٹک اور سیکیورٹی سرولنس سسٹم کے منصوبوں پر کام شروع کردیا ہے ،سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی
پیر 4 جون 2018 22:52
(جاری ہے)
اسی طرح الیکٹرانک فائل سسٹم کومحکمہ IT ، P&D ، فنانس اور دیگر محکموں میں عملی طور پر شروع کرنے کیلئے ٹینڈر کرکے شروع کردیا گیا ہے ۔ جوکہ E-Governence کی جانب بڑا قدم ہے محکمہ آئی ٹی نے دوسرے محکموں میں تبدیلی لانے کا بھی آغاز کردیا ہے محکمہ تعلیم کے ابتدائی طور پر 100 اسکولوں کو ورچوئل ایجوکیشن سسٹم کے تحت ایڈوانس ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جارہا ہے جوکہ بعد میں مزید بڑھایا جائیگا محکمہ قانون کے تمام قوانین کو ڈیجیٹل سسٹم پرمنتقل کرنے کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے گوادر اور کوئٹہ میں فائبر آپٹک کیبل پر جلد کام کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
سیکریٹری آئی ٹی نے مزید بتایا کہ بیوٹمزکے ساتھ ایگزے بیشن سینٹر پراجیکٹ میںملکر کام کرنے اور بلوچستان یونیورسٹی اوروومن یونیورسٹی کے ساتھ مختلف پراجیکٹ پر ساتھ ساتھ کام کرنے کے لئے بات چیت کا آغاز کردیا گیا ہے خصوصاً محکمہ آئی ٹی کو مزید ترقی دینے کے لئے کئی اہم پراجیکٹ شروع کئے جارہے ہیں جس میں قابل ذکر جدید سافٹ ویئر ITپارک کا قیام ہے جسکی محکمہ پی اینڈ ڈی نے منطوری دے دی ہے اسی طرح حکومت بلوچستان کی ڈیٹا محفوظ کرنے کے لئے 200 ملین پر مشتمل ڈیٹا سینٹر کا پراجیکٹ جلد شروع کردیا جائیگا پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت IT ٹریننگ سینٹرز میں جدید IT ٹریننگ کورسز اور IT سینٹر کو اپ گریڈ کیا جائیگاتاکہ جدید ٹیکنالوجی میں تربیت یافتہ افراد سی پیک جیسے اہم منصوبوں کے لئے مہیا کئے جاسکیں ۔ سیکریٹری آئی ٹی ڈاکٹر آفتاب بلوچ نے مزید بتایا کہ محکمہ کے ملازمین کے کئی سال سے زیر التوا پرو موشن کیسز کو حل کردیا گیا ہے ۔ سروس رولز کو بہتر کیا جارہا ہے اسی طرح نئی پوسٹیں منظور کی گئی ہیں اور خالی پوسٹوں پر تعیناتی کی جارہی ہے اسکے علاوہ حکومت بلوچستان کے ملازمین کو جدید ITٹریننگ کورسز کے لئے لاہور ، کراچی اور اسلام آباد بھیجا جائیگا تاکہ محکموں کی کارکردگی بہتر بنائی جاسکے ۔ آخر میں سیکریٹری IT،ڈائریکٹر جنرل IT طارق قمر بلوچ ، ایڈیشنل سیکریٹری غلام مصطفی اور ڈائریکٹر ٹریننگ جواد احمد نے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.