Live Updates

تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا

ستار مہمند کے خاندان نے پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 4 جون 2018 20:05

تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا
پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین -04 جون 2018ء) :تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔پشاور میں مسلم لیگ ن کے جلسے میں ستار مہمند کے خاندان نے پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق انتخابات کی آمد آمد ہے اور اس حوالے سے سیاسی جوڑ توڑ بھی اپنے عروج پر ہے۔ایک جانب سیاسی جماعتوں میں آنے والے انتخابات کے حوالے سے نئے جوڑ توڑ ہورہے ہیں تو دوسری جانب سیاسی کارکنان اور رہنما بھی اپنے اپنے سیاسی اور ذاتی مفادات کے تحت اپنی سیاسی وفاداریاں تبدیل کر رہے ہیں ۔

اس حوالے سے تحریک انصاف قمست کی دھنی رہی ہے کیونکہ گزشتہ ایک سال میں سیاست کے بڑے بڑے ناموں نے مسلم لیگ ن میں شرکت اختیار کی ہے۔جس میں 100 سے زائد الیکتیبلز شامل ہیں۔ان میں سے زیادہ ترکا تعلق مسلم لیگ ن سے تھا۔

(جاری ہے)

تازہ ترین صورتحال کے مطابق دوسری جماعتوں کی وکٹیں اڑانے والی تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے اور اسکی اپنی بڑی وکٹ گر گئی ہے۔

پشاور میں مسلم لیگ ن کے جلسے میں ستار مہمند کے خاندان نے پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر انجنئیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ 5سال میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کے عوام کو کچھ نہیں دیا۔عمران خان نے خیبرپختونخوا کے سارے پیسے دھرنے اور شادیوں پر خرچ کیے۔انکا کہنا تھا کہ خان صاحب شرم کرو کے پی میں ایک میگاواٹ تک بجلی پیدا نہیں کی۔امیر مقام کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ لاہورمیٹرو کو جنگلا بس کہنے والوں نے سارا پشاور کھود ڈالا ہے۔ان شاء اللہ الیکشن میں پشاور کے عوام پی ٹی آئی کو اس میں ہی دفن کردیں گے۔اس موقع پر ستار مہمند خاندان نے اپنی سیاسی وفاداریاں مسلم لیگ ن کے نام کرتے ہوئے بھر پور سیاسی سفر جاری رکھنے کے عزم کا اعلان کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات