کوئٹہ، گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گا، نورالحق یوسفزئی

واضح مثال ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ محترمہ فہمیدہ مرزا کی جی ڈی اے میں شمولیت ہے اس طرح کی شخصیات نے سندھ کی حالت زار اور عوام کے مسائل سے دلبرداشتہ ہو کر یہ فیصلہ کیا ہے، صدر نیشنل پیپلز پارٹی بلوچستان

پیر 4 جون 2018 22:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) نیشنل پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر نورالحق یوسفزئی نے کہا ہے کہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس ا اتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گا جس کی واضح مثال ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ محترمہ فہمیدہ مرزا کی جی ڈی اے میں شمولیت ہے اس طرح کی شخصیات نے سندھ کی حالت زار اور عوام کے مسائل سے دلبرداشتہ ہو کر یہ فیصلہ کیا ہے جو خوش آئند اقدام ہے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز نیشنل پیپلز پارٹی سندھ کے رہنمائوں محمد بخش جتوئی، غلام رسول جتوئی، فرقان جتوئی، شمس الدین سمیت دیگر کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر شرکاء سے گفتگو کے دوران کہی انہوں نے کہا ہے کہ سندھ میں کئی سالوں سے اقتدار کے مزے لوٹنے والی پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے عوام کی تعمیر وترقی اور صوبے کی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے وہ کردار ادا نہیں کیا جس کی وجہ سے آج کراچی کچرے کا ڈھیر اور صوبہ سندھ انتہائی ناگفتہ بہ حالت میں سب کے سامنے عیاں ہے انہوں نے کہا ہے کہ اگر یہ جماعتیں اقتدارمیں رہتے ہوئے تمام وسائل اجتماعی مفادات کی غرض سے قابل استعمال لا تے تو آج کراچی اور سندھ کی یہ حالت نہ ہو تی سندھ کے عوام اور سیاسی نمائندے اب ایسی ذاتی مفادات کے حصول کے لئے اقتدار حاصل کرنیوالی پارٹیوں اور نمائندوں سے بیزار آچکے ہیں اس لئے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ محترمہ فہمیدہ مرزا نے نے گریڈ ڈیمو کریٹک الائنس میں شمولیت کر کے سندھ کی دھرتی کے مسائل کو حل کرنے کا جو بیڑہ اٹھایا ہے اس پر انہیں مبارکباد دیتے ہیں اور امید کر تے ہے کہ وہ اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دینگے۔