Live Updates

عامر لیاقت حسین نے اپنے سیاسی مستقبل کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی پیر 4 جون 2018 19:46

عامر لیاقت حسین نے اپنے سیاسی مستقبل کا اعلان کردیا
کراچی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 جون 2018ء) عامر لیاقت حسین نے اپنے سیاسی مستقبل کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین اور پارٹی قیادت کے درمیان ٹکٹ کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ تحریک انصاف کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی نے عامر لیاقت حسین کو تحریک انصاف کا ٹکٹ دینے سے انکار کردیا ہے۔

جبکہ فردوس شمیم نقوی نے عامر لیاقت پر اچھی خاصی تنقید بھی کی ہے۔ اس تمام صورتحال کے بعد عامر لیاقت حسین نے بھی شدید ردعمل دیا ہے۔ عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ قوی امکان یہی ہے کہ وہ تحریک اںصاف کو خیر آباد کہہ دیں گے۔ تاہم کوششیں ہو رہی ہیں کہ کسی طرح انہیں پارٹی چھوڑنے سے روک لیا جائے۔ عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں پتہ کہ اس تمام صورتحال میں کیا کریں، تاہم وہ یہی کہیں گے کہ روک سکو تو روک لو۔

(جاری ہے)

عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ ان کے متعلق کافی غلط باتیں کی گئی ہیں۔ میں تحریک انصاف کو اپنا گھر سمجھ کر یہاں آیا تھا، تاہم انہیں فردوس شمیم نقوی کی جانب سے پھر بھی ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ فی الحال وہ عمران خان کی عزت رکھتے ہوئے کچھ نہیں کہہ رہے۔ ورنہ اگر وہ بولنے پر آگئے تو کسی کیلئے بھی الیکشن جیتنا بے حد مشکل ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی نے کارکنوں کے اصرار پر عامر لیاقت حسین کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات