کراچی میں پینے کے صاف پانی فراہمی کے ضمن میں K-IV انتہائی اہم منصوبہ ہے ،ْگورنرسندھ

تین مراحل کی تکمیل سے شہریوں کو 650 ملین گیلن پانی دستیاب ہوگا ، ہمیں سمندری پانی کو میٹھا بنانے کی جانب بھی توجہ دینا ہوگی ،ْمحمد زبیر منصوبہ کے پہلے دو مرحلوں میں 260 ،260 اور تیسرے مرحلہ میں 130 ملین گیلن پانی حاصل ہوگا ۔ K-IV منصوبہ کی بریفنگ سے خطاب

پیر 4 جون 2018 22:33

کراچی میں پینے کے صاف پانی فراہمی کے ضمن میں K-IV انتہائی اہم منصوبہ ہے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کراچی شہر میں پینے کے صاف پانی فراہمی کے ضمن میں K-IV انتہائی اہم منصوبہ ہے جس کے تین مراحل کی تکمیل سے شہریوں کو 650 ملین گیلن پانی دستیاب ہوگا ۔ یہ بات انہوں نے K-IV کے پہلے مرحلہ پر کام کرنے کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، منصوبہ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اسد ضامن نے گورنرسندھ کو کے فور کی اب تک کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔

گورنرسندھ نے کہا کہ آبادی میں اضافہ کے باعث کراچی میں پانی کی طلب میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دو مراحل میں 260 ،260 اور تیسرے مرحلہ میں 130 ملین گیلن پانی کی کراچی کے شہریوں کو فراہمی سے پانی کی طلب کسی حد تک پوری ہوگی لیکن آبادی کے دبائو کے باعث ہمیں سمندری پانی کو میٹھا بنانے کی جانب بھی توجہ دینا ہوگی تاکہ شہریوں کو وافر مقدار میں پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانی کے کفایتی استعمال کے لئے بھی آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان بھی پانی کی کمی والے ممالک میں شامل ہے اور آئند برسوں میں یہ مسئلہ مزید سنگین شکل اختیار کرجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ کراچی منی پاکستان ہے جہاں پر ملک کے مختلف علاقوں سے آکر آباد ہوئے ہیں گذشتہ حکومت نے شہر کے اس دیرینہ مسئلہ کو مدنظر رکھتے ہوئے میگا پروجیکٹس K-IV پر کام شروع کیا ۔

انہوں نے کہا کہ شہر پینے کے صاف پانی کے لئے کینجھر جھیل اور حب ڈیم سے پانی فراہم کیا جارہا ہے لیکن شہر کے آبادی کے لحاظ سے ان دونوں ذرائع سے حاصل ہونا والا پینے کا صاف پانی نا کافی ثابت ہورہا ہے اس ضمن میں کینجھر جھیل سے ہی K-IV منصوبہ شہر کو مزید پانی فراہم کرنے کے لئے تشکیل دیا گیا ہے ۔ اجلاس میں گورنرسندھ کو بتایا گیا کہ منصوبہ پر کام جاری ہے ،منصوبہ کے ذریعہ کینجھر جھیل سے پانی شہر منتقل کیا جائے گا جو صفائی کے مختلف مراحل کے بعد شہریوں کو فراہم کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :