روزے کے دوران سالگرہ کیوں منائی، وسیم اکرم، رمیز راجہ اور وقار یونس کو لینے کے دینے پڑ گئے

وسیم اکرم کی سالگرہ میں احترام رمضان ملحوظ نہ رکھنے پر وقار یونس کی معذرت وسیم بھائی کی سالگرہ پر کیک کاٹنے پر معذرت چاہتا ہوں، ہمیں رمضان اور روزہ داروں کا خیال رکھنا چاہیے تھا،وقار یونس

پیر 4 جون 2018 22:24

روزے کے دوران سالگرہ کیوں منائی، وسیم اکرم، رمیز راجہ اور وقار یونس ..
لیڈز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) وقار یونس نے وسیم اکرم کی سالگرہ میں احترام رمضان المبارک کو مدنظر نہ رکھنے پر شائقین سے معذرت کرلی ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وقار یونس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز وسیم بھائی کی سالگرہ پر کیک کاٹنے پر معذرت چاہتا ہوں، ہمیں رمضان المبارک اور روزہ داروں کا خیال رکھنا چاہیے تھا، یہ میری جانب سے ایک نامناسب حرکت تھی۔



واضح رہے کہ 3 جون کو وسیم اکرم کی 52 ویں سالگرہ تھی، لیڈز ٹیسٹ کے دوران وسیم اکرم کی سالگرہ پر پریس باکس میں کیک منگوایا گیا تھا، وقار یونس، رمیز راجہ اور صحافیوں نے بھی اس میں شرکت کی تھی، شائقین کی جانب سے رمضان المبارک کا احترام بالائے طاق رکھتے ہوئے روزہ داروں کے سامنے کیک کاٹنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔