Live Updates

سندھ ہائی کورٹ نے شاہزیب قتل کیس میں سزائوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت 11جون تک ملتوی کردی

پیر 4 جون 2018 21:19

سندھ ہائی کورٹ نے شاہزیب قتل کیس میں سزائوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے شاہزیب قتل کیس میں سزائوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت 11جون تک ملتوی کردی ہے ۔پیر کو شاہ رخ جتوئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے عدالت میں دلائل دیئے۔ لطیف کھوسہ کے دلائل آئندہ سماعت پر بھی جاری رہیں گے ۔

(جاری ہے)

سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ نگران حکومتوں کے لئے تحریک انصاف نے ناپختگی کا مظاہرہ کیا، نام دے کر واپس لئے وہ توہین کرنے کے مترادف ہے، تحریک انصاف کو ابھی سیاسی پختگی کے لئے مدت درکارہے،پیپلز پارٹی جہاں بھی حکومت بنانے کا کردار تھا وہیں جمہوری رویہ اختیار کیا جمہوری رویہ اور سیاسی پختگی کے باعث وفاق اور سندھ اتفاق رائے سے نگران حکومت آ گئی،بلوچستان، پنجاب اور کے پی کے میں نگران حکومت ابھی نہیں بن پائیں،نگران پر اتفاق نہ ہونا سیاسی ناپختگی کے باعث ہے،دو صوبوں میں ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوتی ہے، کوئی قوت ملک میں انتخابات میں نہیں چاہتی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات