سوئی نادرن اورسوئی سدرن کی آئندہ مالی سال کے دوران33 مقامات پرایل پی جی ائیرمکس پلانٹس نصب کرنے کی منصوبہ بندی

پیر 4 جون 2018 19:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) سوئی نادرن اورسوئی سدرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈآئندہ مالی سال کے دوران 33 منتخب شدہ مقامات پرایل پی جی ائیرمکس پلانٹس کی تنصیب کی منصوبہ بندی کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق قدرتی گیس کی سہولت نہ رکھنے اور درختوں اورجنگلات کی کٹائی والے علاقوں میں ایل پی جی ائیرمکس پلانٹس نصب کئے جائیں گے اوران علاقوں میں درختوں کی کٹائی کی حوصلہ شکنی کی جائیگی، ان پلانٹس میں ایل پی جی اورہوا کا ملاپ ہوتا ہے جہاں سے اس گیس کو ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس کے ذریعے قدرتی گیس کی طرح صارفین تک پہنچایا جاتاہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ برس گلگت اورچترال میں اس طرح کے تین پلانٹس نصب کئے جائیں گے جبکہ سوئی سدرن کے تحت بلوچستان میں 30مقامات پر ایسے پلانٹس کی تنصیب عمل میں لائی جائیگی۔۔

متعلقہ عنوان :