طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتیں

امریکہ میں چھوٹا جہاز گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 2 لاپتہ ہوئے، تلاش جاری

پیر 4 جون 2018 19:30

طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتیں
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) امریکی سمندر میں چھوٹا جہاز گر کر تباہ ہونے سے 2 افراد ہلاک جبکہ 2 لاپتہ ہو گئے، لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری جاری ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے قریب سمندر میں چھوٹا جہاز گر کر تباہ ہونے سے 2 افراد ہلاک جبکہ 2 لاپتہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

امریکی کوسٹ گارڈز نے بتایا کہ پائیپر پی اے - 31 نواجو نامی چھوٹا جہاز لونگ آئی لینڈ کے سانڈین ویلزساحل سے ایک میل دور سمندر میں گرنے سے تباہ ہوا۔

ساحلی محافظ محکمہ کے کیپٹن کیوین ریڈ نے ایک بیان میں بتایا کہ حادثہ کے بعد سمندر سی2 لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ2 لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے اور امریکی ائیر نیشنل گارڈز، ساحلی محافظ محکمہ کے اہلکاران اور بحری جہازکا عملہ لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔