نگران وزیراعظم سے ایئر چیف کی ملاقات، جسٹس(ر) ناصر الملک کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

پیر 4 جون 2018 18:53

نگران وزیراعظم سے ایئر چیف کی ملاقات، جسٹس(ر) ناصر الملک کو عہدہ سنبھالنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک سے ایئر چیف مجاہد انور نے ملاقات کی، ایئر چیف نے نگران وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

پیر کو نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک سے ایئر چیف مجاہد انور نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایئر فورس سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایئرچیف نے نگران وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔