چوہدری نثارٹکٹ مانگیں یا نہ مانگیں،ٹکٹ ضروردیں گے

چوہدری نثارمیرےدوست ہیں اورہمیشہ رہیں گے،چوہدری نثارناراض ضرورہیں مگرجلد مان جاتےہیں۔صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 4 جون 2018 17:43

چوہدری نثارٹکٹ مانگیں یا نہ مانگیں،ٹکٹ ضروردیں گے
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 جون 2018ء) : مسلم لیگ ن کے صدرمحمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ چوہدری نثارٹکٹ مانگیں یا نہ مانگیں، ٹکٹ ضروردیں گے، چوہدری نثارمیرے دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گے،چوہدری نثارناراض ضرورہیں مگرجلد مان جاتے ہیں۔ انہوں نے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کے پارٹی ٹکٹ کیلئے تاحال درخواست جمع نہ کروانے کے جواب میں کہا کہ چوہدری نثارمیرے دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

چوہدری نثارٹکٹ مانگیں یا نہ مانگیں، ٹکٹ ضروردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثارناراض ضرورہیں مگرجلد مان جاتے ہیں۔ واضح رہے نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء چوہدری نثار کی پارٹی قیادت سے ناراضگی تاحال جاری ہے۔چوہدری نثار نے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست بھی نہیں دی ۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار نے این اے 59اوراین اے 63سے الیکشن لڑنے کا اعلان کررکھا ہے،جبکہ چوہدری نثار نے پنجاب اسمبلی کے 2حلقوں پی پی 12اور 17سے بھی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہوا ہے۔

نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار الیکشن 2013ء میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا حصہ تھے۔جبکہ اس بار چوہدری نثار کو ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ گزشتہ دنوں شہبازشریف نے راجن پور کےدورے کے موقع پر نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کے دوران ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ 1988ء کی بات ہے، جب چوہدری نثار کی اصل دوستی نوازشریف کے ساتھ تھی۔

جبکہ اس زمانے میں چوہدری نثار میرے سخت مخالف تھے۔ چوہدری نثار میرے خلاف اکثر نوازشریف کو شکایات کرتے تو مجھے نوازشریف سے ڈانٹ پڑتی۔ لیکن کچھ عرصہ ایسے ہی گزرا تو بعد میں چوہدری نثار میرے گہرے دوست بن گئے۔چوہدری نثار میں بچپنا ہے اور بچے کو منانا پڑتا ہے۔ چوہدری نثار میں بچپنا ضرور ہے اور ہم اس کومناتے رہتے تھے۔ انہوں نے ایک سوال ’’چوہدری نثار اب مان جائیں گے؟‘‘ کے جواب میں کہا کہ اللہ خیر کرے گا۔

شہباز شریف کے ردعمل میں چوہدری نثار نے کہا کہ حیرت ہے کہ شہبازشریف کو بچپنے اور سنجیدہ عمل میں فرق کا احساس نہیں،بچپنا وہ عمل ہے جو ان کی پارٹی قیادت اس وقت روا رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو مشورہ ہے کہ وہ 30سال پرانی باتوں کا تذکرہ نہ کریں۔