سعودی کوسٹ گارڈزنے نصف ٹن منشیات پکڑلی،20افرادگرفتار

ایتھوپیا کے 9، صومالیہ کے 2 اور یمن کے 9 باشندے شامل،پولیس کے حوالے کردیا،کوسٹ گارڈز

پیر 4 جون 2018 16:30

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) سعودی عرب کے جنوبی علاقوں (جازان، نجران، عسیر) میں کوسٹ گارڈز کے اہل کاروں نے رواں ماہ 5 رمضان سے 18 رمضان کے دوران مجموعی طور پر 641 کلو گرام حشیش اسمگل کرنے کی مختلف کوششوں کا ناکام بنا دیا۔ اس دوران 20 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں ایتھوپیا کے 9، صومالیہ کے 2 اور یمن کے 9 باشندے ہیں۔

ان افراد نے مملکت کی جنوبی سرحد عبور کرنے کی کوشش کی تھی۔

(جاری ہے)

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کوسٹ گارڈز کے سرکاری ترجمان کیپٹن طلعت بن عابد الصخیری نے بتایا کہ ملزمان اور ان کے قبضے سے پکڑی جانے والی منشیات کو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا تا کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔ الصخیری نے باور کرایا کہ کوسٹ گارڈز کے اہل کار اپنی ذمے داریاں پوری کرنے میں کسی قسم کی تساہل پسندی یا غفلت کا مظاہرہ نہیں کریں گے اور غیر قانونی طریقوں سے سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔