امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا رمضان المبارک کے مہینے میں اہم اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ہفتے مسلمانوں کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں افطار ڈنر دیں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 4 جون 2018 12:41

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا رمضان المبارک کے مہینے  میں اہم اعلان
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04جون 2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ہفتے مسلمانوں کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں افطار ڈنر دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق واضح رہے کہ گزشتہ برس ٹرمپ نے افطار ڈنر نہ دے کر سابق امریکی صدور بل کلنٹن، جارج ڈبلیو بش اور باراک اوباما کی 2 عشروں پر محیط روایت توڑ دی تھی، جس پر وائٹ ہاؤس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

تاہم اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ہفتے مسلمانوں کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں افطار ڈنر دیں گے۔ امریکی ویب سائٹ پولیٹیکو کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کا افطار ڈنر بدھ (6 جون) کو ہوگا، تاہم وائٹ ہاؤس کی جانب سے اب تک مہمانوں کی فہرست جاری نہیں کی گئی۔ گزشتہ ماہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کیے گئے ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی پیغام میں کہا گیا کہ 'رمضان ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کس طرح مسلمان امریکا میں مذہبی ہم آہنگی بڑھا رہے ہیں'۔ تاہم اس پیغام کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو رمضان کی مبارکباد کا یہ پیغام وائٹ ہاؤس کے بجائے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کرنا چاہیے تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس ٹرمپ نے افطار ڈنر نہ دے کر سابق امریکی صدور بل کلنٹن، جارج ڈبلیو بش اور باراک اوباما کی 2 عشروں پر محیط روایت توڑ دی تھی، جس پر وائٹ ہاؤس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔اس کے علاوہ بھی ٹرمپ کو مسلمانوں کے خلاف بولنے پر کئی بار تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔تاہم اب امریکی صدر کی طرف سے ایک احسن اقدام دیکھنے کو ملا ہے اور انہوں نے مسلمانوں کے اعزاز میں اطفار ڈنر کا اعلان کیا ہے جو کہ مسلمانوں کو وائٹ ہاؤس میں دیا جائے گا تاہم ابھی مہمانوں کی لسٹ سامنے نہیں آئی۔