پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں افغانستان سے اپنی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کے سات حملے ناکام بنا دئیے

پاک افغان سرحد پر بارڈر پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے چار سیکیورٹی اہلکار زخمی ، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں چھ دہشت گرد مارے گئے

اتوار 3 جون 2018 21:30

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں افغانستان سے اپنی چیک ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ24گھنٹوں میں افغانستان سے اپنی چیک پوسٹوں پر ہو نے والے دہشت گردوں کے سات حملے ناکام بنا دئیے تاہم پاک افغان سرحد پر بارڈر پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے چار سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے اور سیکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں چھ دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر بارڈر پار سے پاکستانی چوکیوں پر فائرنگ کی گئی۔ فارئرنگ خیبر پختونخوا میں باجوڑ کے مقام پر جبکہ بلوچستان میں قمر دین کاریز کے مقام پر کی گئی۔ ترجمان کے مطابق دہشت گردوں نے افغانستان میں اپنے ٹھکانوں سے حملہ کیا۔ حملے سے ایف سی کے تین اہلکاروں کے علاوہ پاک فضائیہ کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں چھ دہشت گردی ہلاک ہو گئے۔ ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے یہ حملے افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کا نتیجہ ہیں۔ سیکیورٹی زرایع کا کہنا ہے کہ افغانستان کی حکومت نے اپنی طرف سرحد کو محفوظ بنانے کے لیے کوئی انتظامات نہیں کیے جس کی وجہ سے دہشت گرد با اسانی سرحد کراس کرکے پاکستان انے کی کوشش کرتے ہیں لیکن پاکستان نے اپنی طرف موثر سرحدی انتظام کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے چوبیس گھنٹوں میں سات حملے دہشت گردوں کے ناکام بنائے گئے۔