مسٹر اور مسز مرزا قوم کو بتائیں کہ ان کی عزت کے معیار کیا ہیں،سعید غنی

پیپلزپارٹی کی قیادت نے انہیں نام دیا، عزت دی اور مقام دیا،بیان

اتوار 3 جون 2018 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے مسٹر اور مسز مرزا کی گرانڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی ای) میں شمولیت اور پاکستان پیپلزپارٹی پر تنقید پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسٹر اور مسز مرزا قوم کو بتائیں کہ ان کی عزت کے معیار کیا ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے انہیں نام دیا، عزت دی اور مقام دیا۔

سعید غنی نے کہا کہ جی ڈی اے سیاسی نوسر بازوں پر مشتمل ہے۔ مسٹر اور مسز نے اس میں شمولیت کرکے اپنی اوقات بتادی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیر پگاڑا کو صرف اپنی غربت مٹانے کی فکر ہے۔ وہ یاد رکھیں کہ اب نہ آمر ضیائ واپس آئیں گے اور نہ ہی جام صادق جو ان کی معاشی بدحالی کو ختم کرتے تھے۔ سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں کرپشن کے موجد پیر پگاڑا کا خاندان رہا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ پیر پگاڑا پیپلزپارٹی کا مقابلہ کرنے کی بجائے پہلے اپنی فنگشنل لیگ تو تلاش کرے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا ایک کارکن پیرپگاڑا کی ضمانت ضبط کرانے کے لئے کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام ان سیاسی نوسر بازوں کو بخوبی جانتے ہیں جو چور دروازے سے اقتدار میں آتے رہے ہیں۔ن