فلسطینی نرس کی شہادت جابر صہیونیوں کی ذلت کا باعث ہے ، ایران

اتوار 3 جون 2018 18:10

فلسطینی نرس کی شہادت جابر صہیونیوں کی ذلت کا باعث ہے ، ایران
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) ایران کے وزیر خارجہ جوادظریفنے کہا ہے کہ خاتون فلسطینی نرس کی شہادت غاصب صہیونیوں کی بڑی ذلت کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے جابر صہیونیوں کے حق میں امریکی مسودہ قرارداد کو ویٹو کرنا اور غزہ میں خاتون فلسطینی نرس کی شہادت کو ناجائز صہیونی ریاست کی مزید ذلت کی علامت ہے انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ناجائز صیہونی حکومت ایرانی عوام کو نا معقول پیغام بھیجتی ہے اور دوسری جانب صہیونیوں کے حمایتی امریکی حکام جو غزہ میں پرامن مظاہرین پر صہیونی فورس کی پرتشدد کارروائیوں کی حمایت میں قرارداد پاس کرواتے ہیں، صیہونی فورسز نے زخمیوں کو امداد فراہم کرنے والی خاتون فلسطینی نرس کو شہید کردیا اور یہ ذلت سے بڑھ کر بڑی ذلت ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صہیونی فورسز نے جمعہ کے روز عظیم واپسی مارچ کے دوران ایک خاتون فلسطینی نرس 'رزان اشرف النجار' کو اس وقت شہید کردیا کہ جب وہ زخمی فلسطینیوں کی مرہم پٹی کر رہی تھیں۔ مئی مہینے کے دوران غزہ کے علاقے میں بڑے پیمانے پر ہونے والے فلسطینی مظاہروں میں صہیونی فوجیوں کی فائرنگ سے ہزاروں فلسطینی شہید وزخمی ہو گئے۔