کیا موٹرز نے پاکستان میں گرینڈ کارنیوال متعارف کروا دی

منفرد اسٹائل کی گاڑی کی قیمت کا آغاز 39 لاکھ روپے سے ہو گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 3 جون 2018 17:28

کیا موٹرز نے پاکستان میں گرینڈ کارنیوال متعارف کروا دی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 جون 2018ء) کیا موٹرز نے پاکستان میں گرینڈ کارنیوال متعارف کروای دی۔جس کی قیمت کا آغاز 39 لاکھ روپے سے ہو گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیا موٹرز اب پاکستان میں اپنی سب سے قیمتی گاڑی متعارف کروانے جا رہی ہے جو کہ پاکستان میں آٹو انڈسڑی کے لیے ایک گیم چینجر کے طور پر ثابت ہو گی۔بین الاقوامی کمپنی مسافروں کے لیے ایسی گاڑیاں متعارف کروا رہی ہے جو محفوظ بھی ہیں اور تکنیکی اعتبار سے اعلی درجے کی ہیں جب کہ ان گاڑیوں کا شمار ٹاپ 10 عالمی آٹوموبائل مینوفیکچررز میں ہوتا ہے۔

یہاں پر AAA گریڈ کی مصنوعات کی بات ہو رہی ہے۔کے آئی اے کی یہ گاڑیاں جدید ترین ہارڈ وئیر سے لیس ہیں۔یہ ڈارئیورز اور مسافروں کے لیے بھی آرام دہ ہیں جب کہ ایندھن کے استعمال میں بھی ان گاڑیوں کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

کئی خوبیوں کی حامل یہ گاڑیاں اب پاکستان میں آنے کو بھی تیار ہیں جس کے بعد یہ پاکستان کی سڑکوں پر بھی دوڑتی دکھائی دیں گی۔کمپنی کی طرف سے یہ گاڑیاں پاکستان میں متعارف کروائی جا چکی ہیں۔

اس گاڑی کو ایسے ڈئیزائن کیا گیا ہے کہ یہ روزمرہ کے استعمال کے لیے بھی کارآمد ہے جب کہ اس کا ڈیزائن بھی بہت خوبصورت ہے جس کو عملی طور پر بھی با آسانی استعما ل کیا جا سکتا ہے۔گرینڈ کارنیوال تمام لوگوں کو بہترین موٹرنگ کا تجربہ بھی فراہم کرے گی۔یہ صرف ایک کار ہی نہیں ہےبلکہ دوران سفر یہ مسافروں کو منفرد اسٹائل،عیش و آرام جیسی کئی سہولیات فراہم کرتی ہے۔

اور اس گاڑی کو آپ اپنی فیملی کے ساتھ بھی انجوائے کر سکتے ہیں کیونکہ اس منفرد ڈیزائن کی حامل گاڑی میں 11 لوگ سوار ہو سکتے ہیں۔اس گاڑی میں کچھ ایسی خصوصیات بھی شامل ہیں جو کہ اس پہلے پاکستان میں کسی گاڑی میں نہیں ہیں۔اس گاڑی کا بڑے پیمانے پر ایک منفرد اور پائیدار اسٹائل ہے۔یہ گاڑی بین الاقوامی حفاظتی معیار کی پیروی کریں گی۔یہ گاڑیاں کراچی میں کیا موٹرز شہراہ فیصل پر دستیاب ہیں جب کہ توقع کی جا رہی ہے کہ کیا موٹرز کی جانب سے یہ گاڑیاں جلد ہی لاہور،اسلام آباد اور فیصل آباد میں بھی مہیا کی جائیں گی۔ٹیست ڈرائیور کے لیے اپنے آپ کو Kia Konnect app کے ذریعے رجسٹر بھی کروایا جا سکتا ہے۔