Live Updates

جہانگیرترین کی دی ہوئی پارٹی پالیسی واضح ہے،تحریک انصاف

پی ٹی آئی سمندر ہے ذوالفقار کھوسہ کے جانے سے فرق نہیں پڑتا، کل ملاقات میں جولوگ موجود تھے وہی تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں۔ ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 2 جون 2018 16:05

جہانگیرترین کی دی ہوئی پارٹی پالیسی واضح ہے،تحریک انصاف
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 جون 2018ء) : ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے جنوبی پنجاب سے ن لیگ کے نئے شامل ہونے والے سینئر رہنماء سردار ذوالفقار کھوسہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سمندر ہے ذوالفقار کھوسہ کے جانے سے فرق نہیں پڑتا،جہانگیرترین کی دی ہوئی پارٹی پالیسی واضح ہے،کل ملاقات میں جولوگ موجود تھے وہی تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سردار ذوالفقار کھوسہ نے عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔تاہم اس موقع پران کے بیٹے دوست کھوسہ موجود نہیں تھے۔ جس پرانہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ فواد چوہدری کے جانب سے کہا کہ تحریک انصاف نے سردار ذوالفقار کھوسہ کو پارٹی میں شامل کرلیا ہے جبکہ ان کے دوست کھوسہ کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کیونکہ ان کے بیٹے دوست سپنا کیس کے ملزم ہیں۔ جس پرتحریک انصاف کو سوشل میڈیا پر کافی داد دی گئی۔سردار ذوالفقار کھوسہ آج اپنے بیٹے دوست کھوسہ پر تنقید کاجواب دیتے ہوئے فواد چوہدری پربرس پڑے۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری میرے لیے کوئی چیز نہیں ہیں۔پارٹی کو جوائن کیا ہے فواد چوہدری کو جوائن نہیں کیا۔انہوں نے واضح کیا کہ شرارتیں کرنے والوں کی ایسی کی تیسی۔

سردار ذوالفقار کھوسہ نے کہا کہ دوست کھوسہ میرا بیٹا ہے ،میرے ساتھ ہی پی ٹی آئی میں شامل ہوا ہے۔عمران خان اور شاہد محمودقریشی نے دوست محمد کھوسہ پراعتراض نہیں کیا۔تو فواد چوہدری کون ہوتا ہے؟ فواد چوہدری میرے لیے کوئی چیز نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے دوست کھوسہ نے ایک شادی کی لیکن وہ شادی کامیاب نہ ہوسکی تواس پرتنقیدکرنے کا کیا جواز ہے؟ ذوالفقار کھوسہ نے مزید کہا کہ یہ سب حمزہ شہباز کا کیا دھرا ہے۔

انہوں نے ایک سوال پر کہاکہ شہبازشریف نے خود کتنے گھر اجاڑے ہیں۔ شہبازشریف سے خود ان کے منہ پرکہا کہ آپ کے دفتر میں پرویز رشید شرارتیں کروا رہا ہے۔دوسری جانب سردار ذوالفقار کھوسہ کی تنقید کے ردعمل میں پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری نے ایک بار پھر پارٹی پالیسی واضح کردی۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار کھوسہ کے غصے کی وجہ نہیں جانتا ۔جہانگیرترین کی دی ہوئی پارٹی پالیسی واضح ہے۔ملاقات میں کل جو موجود تھے وہی تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سمندر ہے ذوالفقار کھوسہ کے جانے سے فرق نہیں پڑتا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات