Live Updates

سردارذوالفقارکھوسہ کوپی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکرنامہنگی پڑگئی

ذوالفقارکھوسہ کوایک بارپھراپنے بیٹےدوست کھوسہ کی صفائیاں پیش کرنا پڑگئیں،دوست کھوسہ میرا بیٹا اور پی ٹی آئی میں ہے،شرارتیں کرنے والوں کی ایسی کی تیسی،فواد چوہدری میرے لیے کوئی چیز نہیں ہیں۔ سردار ذولفقار کھوسہ کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 2 جون 2018 15:53

سردارذوالفقارکھوسہ کوپی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکرنامہنگی پڑگئی
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 جون 2018ء) : مسلم لیگ ن کے سابق رہنماء سردار ذوالفقار کھوسہ کو تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنا مہنگی پڑ گئی، سردار ذوالفقار کھوسہ کو ایک بار پھر اپنے بیٹے دوست کھوسہ کی صفائیاں پیش کرنا پڑ گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوست کھوسہ میرا بیٹا اور پی ٹی آئی میں ہے،شرارتیں کرنے والوں کی ایسی کی تیسی،فواد چوہدری میرے لیے کوئی چیز نہیں ہیں۔

انہوں نے اپنے بیٹے اور سابق وزیراعلیٰ دوست کھوسہ پر فواد چوہدری کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری میرے لیے کوئی چیز نہیں ہیں۔پارٹی کو جوائن کیا ہے فواد چوہدری کو جوائن نہیں کیا۔انہوں نے واضح کیا کہ شرارتیں کرنے والوں کی ایسی کی تیسی۔سردار ذوالفقار کھوسہ نے کہا کہ دوست کھوسہ میرا بیٹا ہے ،میرے ساتھ ہی پی ٹی آئی میں شامل ہوا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان اور شاہد محمودقریشی نے دوست محمد کھوسہ پراعتراض نہیں کیا۔تو فواد چوہدری کون ہوتا ہے؟ فواد چوہدری میرے لیے کوئی چیز نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے دوست کھوسہ نے ایک شادی کی لیکن وہ شادی کامیاب نہ ہوسکی تواس پرتنقیدکرنے کا کیا جواز ہے؟ ذوالفقار کھوسہ نے مزید کہا کہ یہ سب حمزہ شہباز کا کیا دھرا ہے۔انہوں نے ایک سوال پر کہاکہ شہبازشریف نے خود کتنے گھر اجاڑے ہیں۔

شہبازشریف سے خود ان کے منہ پرکہا کہ آپ کے دفتر میں پرویز رشید شرارتیں کروا رہا ہے۔واضح رہے گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سردار ذوالفقار کھوسہ نے عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔تاہم اس موقع پران کے بیٹے دوست کھوسہ موجود نہیں تھے۔ جس پرانہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ فواد چوہدری کے جانب سے کہا کہ تحریک انصاف نے سردار ذوالفقار کھوسہ کو پارٹی میں شامل کرلیا ہے جبکہ ان کے دوست کھوسہ کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔کیونکہ ان کے بیٹے دوست سپنا کیس کے ملزم ہیں۔ جس پرتحریک انصاف کو سوشل میڈیا پر کافی داد دی گئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات