مانچسٹر سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 2 جون 2018 14:46

مانچسٹر سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 جون 2018ء) : مانچسٹر سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 710 مانچسٹر سے لاہور آ رہی تھی کہ دوران لینڈنگ جہاز سے پرندہ ٹکرا گیا۔پرندہ طیارے کے انجن نمبر ایک سے ٹکرایا۔ پرندہ ٹکرانے سے جہاز کا انجن نمبر ایک متاثر ہوا البتہ طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔

(جاری ہے)

پائلٹ نے انتہائی مہارت سے طیارے کو باحفاظت لینڈ کروایا جس کے بعد انجن کی مرمت کے کام کا آغاز کیا گیا ۔ پی آئی اے کے ماہر انجینئیرز نے حادثے کے بعد دوپہر ایک بجے تک طیارے کی روانگی کا وقت دیا تھا۔ ماہر انجینئیرز نے بتایا کہ پرندہ ٹکرانے سے جہاز کے انجن کے دو حصوں کو دوبارہ بحال کیا گیا۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :