ن لیگ کی وفاقی اور صوبائی حکومتیں ختم ہوتے ہی سرکاری ٹی وی چینل کے تیور بھی بدل گئے

سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کی جانب سے مریم نواز کا ڈجکوٹ میں عوامی جلسے سے خطاب نشر نہ کیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 1 جون 2018 19:50

ن لیگ کی وفاقی اور صوبائی حکومتیں ختم ہوتے ہی سرکاری ٹی وی چینل کے تیور ..
ڈجکوٹ (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم جون 2018ء) ن لیگ کی وفاقی اور صوبائی حکومتیں ختم ہوتے ہی سرکاری ٹی وی چینل کے تیور بھی بدل گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ن لیگ کی وفاقی اور پنجاب حکومت کی مدت ختم ہو گئی تھی۔ مدت ختم ہوتے ہی ن لیگ سے تمام تر سرکاری اختیارات اور طاقت واپس لے لی گئی ہے۔ اپنی صوبائی اور وفاقی حکومت کی مدت کے ختم ہونے کے اگلے ہی روز یعنی آج بروز جمعہ ن لیگ کی جانب سے ڈجکوٹ میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔

جلسے سے نااہل قرار دیے گئے سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز نے خطاب کیا۔ تاہم اس جلسے کے دوران پہلی مرتبہ کچھ ایسا ہوا جس اس سے قبل نہیں ہوا۔ اس جلسے کے حوالے سے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کے تیور بدلے بدلے دکھائی دیے۔ ن لیگ کی وفاقی اور صوبائی حکومتیں ختم ہوتے ہی سرکاری ٹی وی چینل کے تیور بھی بدل گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کی جانب سے مریم نواز کا ڈجکوٹ میں عوامی جلسے سے خطاب نشر نہ کیا گیا۔

جبکہ کچھ ہی نجی چینل نے مریم نواز کی تقریر نشر کی۔ دوسری جانب ڈجکوٹ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نے آصف زرداری کی حکومت نہیں گرنے دی۔پانچ سال جمہوری حکومت نے پورے کیے۔نوازشریف نے پہلی جمہوری حکومت کو گرایا نہیں جبکہ دوسری حکومت کو گرنے نہیں دیا۔انشاء اللہ جمہوری حکومت نے دوسری بار اپنی آئینی مدت پوری کی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کیخلاف سازشیں کی گئیں۔ دھاندلی کا بہانہ بناکر وزیراعظم کے خلاف سازش کی گئی ۔ انسان جوسازش کرتا ہے وہ کامیاب نہیں ہوتی۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے اوپر جوغداری کے مقدمے بنائے گئے ، نوازشریف پر فتوے لگائے گئے۔ایسے میں آئی ایس آئی کے سابق چیف کی کتاب منظر پر آگئی ہے۔درانی کی کتاب پرنیشنل سکیورٹی کونسل کی میٹنگ کیوں نہیں بلائی گئی؟جب نوازشریف وزیراعظم تھے تواستعفیٰ کیلئے دباؤ ڈالا گیا، کبھی دھرنا کبھی لاک ڈاؤں اور کبھی ڈان لیکس آئی۔

لیکن نوازشریف ڈٹ گیا اور کہا کہ استعفیٰ نہیں دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہمارے قائد جھکے نہیں توان کواقامے پرنکال دیا گیا۔ ایک اقامے پرآپ کے ووٹوں کے وزیراعظم کو نکال دیا گیا۔ ن لیگ کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کہا کہ عوام ان سازشوں سے گھبرانا نہیں الیکشن ووٹ کی عزت ہوگی۔ ہاتھ اٹھا کروعدہ کرو کہ 25جولائی کو آندھی اور طوفان کی طرح نکلو گے اور نوازشریف کو بحال کرواؤ گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ناانصافی پرمبنی فیصلے کو اپنے ووٹوں سے بدل دیں گے۔