Live Updates

مسلم لیگ (ن) نے اپنے کام اور کارکردگی سے ثابت کیا کہ وہ واحد جماعت ہے جس نے ووٹ اور ووٹر کو عزت دی‘ ووٹ کو عزت دو ہمارے منشور کا حصہ ہوگا ،محمد نواز شریف یہ سمجھتے ہیں کہ جس کو عوام 5سال کے لئے منتخب کرے وہ اپنی آئینی مدت پورے کرے ، ،پاکستان کے عوام 2018میں ووٹ کا استعمال کارکردگی کی بنیاد پر کریں،محمد نواز شریف کی قیادت میں تمام تر چیلنجز، دھرنوں ،لاک ڈاؤن اور جھوٹے الزامات کے باوجود 66سالوں میں ممکن نہ ہونے والے کام کر دکھائے ہیں ،2013میں اقتصادی طور پر دیوالیہ ،اندھیروں میں ڈوبا اور دہشت گردی میں گھیرا ہوا پاکستان ملا ، محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن 2018میں ایک ترقی کرتا ہوا اور محفوظ پاکستان دیکر جارہی ہے ،حکومت نے پانچ سال کے دوران اربوں کے منصوبے مکمل کیے لیکن ایک پائی کی کرپشن یا سکینڈل سامنے نہیں آیا ،بجلی بحران پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ آئندہ 20سالوں کی طلب کے منصوبوں پر کام جاری ہے ،ساڑھی11ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوچکی ہے ،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان ہی نہیں خطے کی خوشحالی کا باعث ہوگا ،مسلح افواج ،سکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیوں سے ملک کے ہر حصہ میں امن قائم ،کراچی کی روشنیاں بحال اور بلوچستان کے حالات معمول پر آچکے ہیں ، وزیراعظم تعلیمی اصلاحاتی پروگرام کے تحت وفاقی دارالحکومت کی سکولوں کی اپ گریڈیشن ،نصاب اور سہولیات میں بہتری لائی گئی ،پاکستان کا پہلا سب سے بڑا ہیلتھ کیئر پروگرام کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے صوبے بھی اس منصوبے سے راہنمائی لے رہے ہیں ، پی ٹی آئی نے کے پی کے میں اور پی پی پی نے سندھ میں عوام کو سخت مایوس کیا بدقسمتی سے دونوں صوبوں میں صحت ،تعلیم، سالڈ ویسٹ سمیت کسی بھی شعبے میں کام نہیں کیا ،سندھ حکومت تو پانچ سالوں میں گند نہیں اٹھا سکی ، پی ٹی آئی کا انصاف دہلیز پر پہنچانے،بلاامتیاز احتساب اور ریکارڈ بجلی پیدا کرنے کے دعوی دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں ،انصاف بس پنکچر ،احتساب کمیشن کو تالہ اور میٹر و بس کے گڑھے کے پی کے کے عوام کا مقدر بن چکے ہیں ، 90کی دہائی میں ختم ہونے والی الزامات ،انتشار ،گالم گلوچ کی سیاست کو پی ٹی آئی نے اپنے 2013کے منشورکا حصہ بنا کر 5سال جھوٹ ،الزامات ،یوٹرن کی سیاست کی ، عمران خان جس شیروانی کے خواہش مند ہیںاسکے بہت تقاضے ہیں ‘ملک کبھی بھی یوٹرن یا سوشل میڈیا سے نہیں چلتے ‘اقتدار کا نشہ نہیں بلکہ ملک چلانے کے لئے ترقی کی نیت کا ہونا لازمی ہوتا ہے ، پاکستان اور ہم سب کی ترقی مضبوط اور جمہوریت میں پنہاں ہے ‘جمہوریت ایسے آئینی تقاضے کا نام ہے جس کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی 5سالہ حکومتی کارکردگی سے متعلق پر یس کانفرنس

جمعہ 1 جون 2018 00:00

6 اسلام آباد ۔31 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو ہمارے منشور کا حصہ ہوگا ،محمد نواز شریف یہ سمجھتے ہیں کہ جس کو عوام 5سال کے لئے منتخب کرے وہ اپنی آئینی مدت پورے کرے، پاکستان کے عوام 2018میں ووٹ کا استعمال کارکردگی کی بنیاد پر کریں، پاکستان مسلم لیگ ن ہی واحد جماعت ہے جو ووٹ اور ووٹر کو عزت دینے کی بات کرتی ہے، محمد نواز شریف کی قیادت میں تمام تر چیلنیجز ،دھرنوں ،لاک ڈاؤن اور جھوٹے لزامات کے باوجود 66سالوں میں ممکن نہ ہونے والے کام کر دکھائے ہیں ،2013میں اقتصادی طور پر دیوالیہ ،اندھیروں میں ڈوبا اور دہشت گردی میں گھیرا ہوا پاکستان ملا ، محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن 2018میں ایک ترقی کرتا ہوا اور محفوظ پاکستان دیکر جارہی ہے ،حکومت نے پانچ سال کے دوران اربوں کے منصوبے مکمل کیے لیکن ایک پائی کی کرپشن یا سکینڈل سامنے نہیں آیا ،بجلی بحران پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ آئندہ 20سالوں کی طلب کے منصوبوں پر کام جاری ہے ،ساڑھی11ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوچکی ہے ،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان ہی نہیں خطے کی خوشحالی کا باعث ہوگا ،مسلح افواج ،سکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیوں سے ملک کے ہر حصہ میں امن قائم ،کراچی کی روشنیاں بحال اور بلوچستان کے حالات معمول پر آچکے ہیں ،وزیراعظم تعلیمی اصلاحاتی پروگرام کے تحت وفاقی دارلحکومت کی سکولوں کی اپ گریڈیشن ،نصاب اور سہولیات میں بہتری لائی گئی ،پاکستان کا پہلا سب سے بڑا ہیلتھ کیئر پروگرام کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے صوبے بھی اس منصوبے سے راہنمائی لے رہے ہیں ، پی ٹی آئی نے کے پی کے میں اور پی پی پی نے سندھ میں عوام کو سخت مایوس کیا بدقسمتی سے دونوں صوبوں میں صحت ،تعلیم، سالڈ ویسٹ سمیت کسی بھی شعبے میں کام نہیں کیا ،سندھ حکومت تو پانچ سالوں میں گند نہیں اٹھا سکی ، پی ٹی آئی کا انصاف دہلیز پر پہنچانے،بلاامتیاز احتساب اور ریکارڈ بجلی پیدا کرنے کے دعوی دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں ،انصاف بس پنکچر ،احتساب کمیشن کو تالہ اور میٹر و بس کے گڑھے کے پی کے کے عوام کا مقدر بن چکے ہیں ، 90کی دہائی میں ختم ہونے والی الزامات ،انتشار ،گالم گلوچ کی سیاست کو پی ٹی آئی نے اپنے 2013کے منشورکا حصہ بنا کر 5سال جھوٹ ،الزامات ،یوٹرن کی سیاست کی ، عمران خان جس شیروانی کے خواہش مند ہیںاسکے بہت تقاضے ہیں ‘ملک کبھی بھی یوٹرن یا سوشل میڈیا سے نہیں چلتے ‘اقتدار کا نشہ نہیں بلکہ ملک چلانے کے لئے ترقی کی نیت کا ہونا لازمی ہوتا ہے ، پاکستان اور ہم سب کی ترقی مضبوط اور جمہوریت میں پنہاں ہے ‘جمہوریت ایسے آئینی تقاضے کا نام ہے جس کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔وفاقی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی منتخب حکومت نے اپنی پانچ سالہ آئنی مدت مکمل کررہی ہے ،جمہوریت تاریخ میں پہلی مرتبہ تسلسل کے ساتھ 10سال مکمل کررہی ہے۔ اس ملک کی جہموریت پر تاریخ میں شب خون مارا گیا ‘مارشل لائ لگائے گئے آمر نے اپنی مرضی مسلط کر کے آئین کو دری کی ٹوکری میں ڈالا اور کروڑوں عوام کی تقدیر کے فیصلے کیے ‘جتنا عرصہ بھی آمریت رہی اسکے بعد جمہوریت او ربھی طاقت سے واپس آئی۔

انہوں نے کہا کہ عوام ان تمام ادوار کا موازانہ کریں جب ملک میں آمریت اور جمہوریت کے ادوار تھے ‘ملک میں مجموعی آبادی کا 60سی65فیصد یوتھ ہے ‘نئی نسل خود موازانہ کر لے جب بھی ملک میں جہموریت آئی ہے تو اس میں ترقی کا سفر رواں دواں رہا۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ سال تمام مشکلات اور چیلنجز کے باوجود 20 13میں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن کو جو پاکستان ملا اسے پانچ سال کے بعد اب2018میں ایک ترقی کرتا ہوا ملک دے کر جارہے ہیں ‘یہ مینڈینٹ نواز شریف کو عوام نے دیکر ایوان میں بھیجا تھا ‘آج کارکردگی عوام کے سامنے ہے ‘کوئی شعبہ ایسا نہیں ہے جس میں ترقی نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 2013میں بجلی کا شدید ترین بحران تھا 16,17گھنٹے لوڈ شیڈنگ تھی آج موجودہ حکومت کی کاوشوں سے ساڑھے 11ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کر دی گئی ،صرف لوڈ شیڈنگ ان فیڈرز پر ہے جہاں بجلی چوری ہوتی ہے،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مشترکہ مفادات کونسل کے پلیٹ فارم پر تجویز دی ہے کہ صوبے بجلی کی پیداوار اور مینجمنٹ اپنے پاس رکھیں۔

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2013میں ملک کی اقتصادیات دیوالیہ تھی ،اسحاق ڈار نے محمد نواز شریف کی قیادت میں جسطرح ملک کی اقتصادیات کو سنھبالا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ،ان پانچ سالوں کی گروتھ گذشتہ 15سالوں کی گروتھ سے زیادہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کی خوشحالی کا سبب بنے گا جب ملک ترقی کرتا ہے تو ایسے ہی غیر ملکی سرمایہ کار دلچسپی لیتے ہیں ،سی پیک نا صرف پاکستان بلکہ خطے کے لئے محمد نواز شریف کی طرف سے ایک تحفہ ہے ا س سے خطے میں توانائی ‘انفراسٹرکچر کے شعبے میں ترقی اور یوتھ کو بے شمار مواقع میسر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 2013میں دہشت گردی عروج پر تھی ،سالانہ 2600دہشت گردی کے واقعات ہورہے تھے ،والدین بچوں کو سکول بھجوا کر پریشان رہتے تھے کہ پتہ نہیں بچہ واپس گھر پہنچ بھی پائے گا کہ نہیں ،محمد نواز شریف ویڑن کے تحت صوبائی حکومت کے تعاون، مسلح افواج ،سکیورٹی فورسز ،عوام کی قربانیوں سے ملک بھر میں دہشت گردی پر قابو پا لیا گیا ہے ،اسوقت بھی آپریشن ضرب عضب ‘ردالفسادجاری ہے اس سے امن وامان کی صورتحال پر مزیدبہتر اثرات پڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے انفراسٹرکچر کے شعبے میں بھی نمایاں اقدامات اٹھائے ہیں،1700کلومیٹر موٹر وے ‘لواری ٹنل سمیت داستان بنے ہوئے منصوبے مکمل کیے ‘ہزارہ موٹروے ‘گلگت بلتستان ‘آزاد کشمیر اور صوبوں تک موٹرویز کا جال بچھایا گیا۔وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب کے بڑے شہرں میں میٹروبس سروس ،اورنج ٹرین ،کسانوں کے لئے فارم ٹومنڈی روڈ ،چھوٹے روڈز ،ہسپتالیں ،سکول ،کالجز اور یونیورسٹیاں قائم کیں گئیں۔

انہوں نے کہا کہ یو این سمیت عالمی اداروں کی ڈویلپمنٹ سے متعلق رپورٹس میں وفاق اور پنجاب میں تعلیم ،صحت کے شعبوں میں ترقی کو سراہا گیا ہے۔وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2013میں ریلوے کی حالت سٹیل مل کی طرح تھی ‘ خواجہ سعد رفیق نے دن رات محنت کی گئی جس کی بدولت ریلے کے شعبے میں ترقی ہوئی ہے اور آج ریلوے کے مجموعی خسارہ میں 50فیصد کمی‘ ٹرینوں کی بروقت آمدورفت یقینی ہوئی ہے۔

انوشہ رحمان نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو مثالی ترقی دی ،تھری اور فور جی کے بعد اب فائیو جی کی طرف جارہے ہیں۔سائرہ افضل تارڈ نے صحت کے شعبے میں شفافیت کو یقینی بنایا کنیسر ‘پولیو مہلک بیماریوں سے جنگی بنیادوں پرنمٹا گیا۔وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات نے 8ویںویج بورڈ کی تشکیل کی جو کہ صحافیوں کا بنیادی حق تھا ،اطلاعات تک رسائی کا قانون منظور کرایا گیا ، انفارمیشن کمیشن بھی بننے جارہا ہے۔

پہلی کلچر و فلم پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے اور اسے فنانس بل کا حصہ بنا کر عمل درآمد بھی شروع کر دیا گیا ہے ،دہشت گردی ‘انتہاپسندی اور عدم برادشت کا مقابلہ کلچر ‘قومی ورثہ کو تقویت دیکر ہی کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی نگرانی سے حکومتیں مضبوط اور بہتر کارکردگی بناسکتی ہیں لیکن اگراپوزیشن کی نیت میںفتور ہوتو اس سے حکومت ‘ملک اور جمہوریت کو نقصا ن پہنچتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امیدہے کہ عمران خان تحمل کے ساتھ ضرور سوچیں گ پانچ سال کے پی کے کے ساتھ کیا کیا ہے اور پارلیمنٹ می کیا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کا کردار پارلیمنٹ میں تاریخی رہا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 2018کے الیکشن میں اپنے ووٹ کاا ستعمال کرے ‘ووٹ کا استعمال نہ کرنا سب سے زیادہ ناانصافی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ آنے والا ہر دور جمہوری ہوگا ‘ہم ایسے پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں جس میں ہر بچہ سر فخر سے اٹھا کر کہے کہ ہم ترقی کرتے ہوئے ملک کے شہری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر وہ ادارہ جس کا الیکشن میں کردار ہے وہ چاہیں تو پاکستان کے الیکشن کو کوئی بیرونی طاقت یا ہاتھ نہیں روک سکتا ‘ ،عوام بھی تیار ہے کہ وہ آئندہ الیکشن میں نئی حکومت کا چنا? کریں ،۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو ہمارے منشور کا حصہ ہوگاکیونکہ محمد نواز شریف یہ سمجھتے ہیں کہ جس شخص کو عوام ووٹ دیکر پانچ سال کے لئے وزیراعظم منتخب کرتے ہیں اسے آئینی مدت پوری کرنی چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات