پنجاب حکومت اور پاک بحریہ کے مابین گوادر میں بحریہ ماڈل سکول وکالج کے قیام کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
معاہدے پر پنجاب حکومت کی طرف سے سیکرٹری سکولز ڈاکٹراللہ بخش ملک اور پاک بحریہ کی جانب سے ریئر ایڈمرل محمدفیاض جیلانی نے دستخط کیے ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہونیوالی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف اورچیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی بھی موجود تھے پنجاب حکومت نے گوادر میں سکول وکالج بنانے کاجو پروگرام بنایا تھا اسے تعبیر دینے کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں‘شہبازشریف ہم ایک کارخیر کیلئے جمع ہوئے ہیں اورگوادر میں سکول و کالج کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز ہونے جارہا ہے ‘چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی
جمعرات 31 مئی 2018 20:51
(جاری ہے)
پنجاب حکومت اس سکول و کالج کے قیام کے لئے پہلے پانچ کروڑ روپے کے فنڈز مہیا کرچکی ہے او رآج ایک اورچیک پاک بحریہ کے حکام کے حوالے کیاگیا ہے تاکہ اس منصوبے کو مکمل کیا جاسکے۔
انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے چند روز قبل ڈی جی خان میں کیڈٹ کالج کے قیام کے لئے پاکستان ائیر فورس کے ساتھ بھی ایک معاہدہ کیا ۔ایئر فورس نے سندھ میں بھی ایک اچھا منصوبہ بنایا ہے اوراسی ماڈل پر ہم ڈی جی خان میں کیڈٹ کالج بنائیںگے اوریہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا ماڈل ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاک بحریہ ہماری سمندری حدود کی محافظ ہے اس کے ساتھ تعلیم کے میدان میں بھی پاک بحریہ کی کاوشیں لائق ستائش ہیں۔انہوںنے کہاکہ میری ٹائم سیکٹر انتہائی اہمیت کاحامل ہے اوراس پر بھر پور توجہ دے کر قومی معیشت کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ سمندر میں چھپے خزانوں کو بروئے کار لاکرقومی معیشت کو فروغ دیا جاسکتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے رجوعہ چنیوٹ میں خام لوہے کہ ذخائر کی تلاش کے حوالے سے شاندار کام کیا ہے اوریہاں اربوں ڈالر کی مالیت کے ذخائر کی نشاندہی ہوئی ہے ۔جن سے یہاں سٹیل مل لگائی جاسکتی ہے جس سے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں ہم ایک کارخیر کیلئے جمع ہوئے ہیں اورگوادر میں سکول و کالج کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز ہونے جارہا ہے اورپنجاب حکومت کے تعاون سے اس منصوبے کو مکمل کیا جائے گا۔صوبائی وزراء رانا مشہود احمد خان،ملک ندیم کامران ،ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا،سپیشل اسسٹنٹ ملک احمدخان،چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن قمر السلام راجہ،ایم پی اے مہوش سلطانہ،چیف سیکرٹری اورپنجاب حکومت کے دیگر متعلقہ حکام کے علاوہ پاک بحریہ کے افسران بھی اس موقع پرموجود تھے ۔مزید اہم خبریں
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.