علمی وادبی اداروں کی بحالی میرے لئے اطمینان اور خوشی کی بات ہے،قومی تاریخ ادبی ورثہ ڈویژن کے تحت بارہ اداروں نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا
پچاس کروڑ کا انڈومنٹ فنڈ ان اداروں کو توانائی دیتا رہے گا ،یہ ادارے بڑی حد تک خود کفیل ہوچکے ہیں،عرفان صدیقی عرفان صدیقی نے مثالی راہنمائی اور انتھک محنت سے اداروں کونئی زندگی بخشی۔ انجینئر عامر حسن
جمعرات 31 مئی 2018 20:25
(جاری ہے)
اب وہ بڑی حد تک خود کفیل ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ادیبوں اور شاعروں کے لئے وظائف کی رقم دگنی کردگی گئی اور اسی طرح وظیفہ پانے والوں کی تعداد میں دوگنا اضافہ کیاگیا۔ اسلام آباد میں فیض احمد فیض ہال کی تعمیر بڑی کامیابی ہے۔ مزارقائد کے احاطے میں تین ارب روپے کی لاگت سے پاکستان پارک کا منصوبہ شروع ہورہا ہے۔ دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ اور پچاس جلدوں پر مشتمل اردو لغت آن لائن کردی گئی ہے۔ اسلام آباد نیشنل لائبریری کا نقشہ مکمل طورپر بدل دیاگیا ہے جہاں بصارت سے محروم افراد کے لئے بیس جدید کمپیوٹرز پر مشتمل لیب قائم کردی گئی ہے۔ دس ہزار قدیم نسخوں کے تریپن لاکھ صفحات کی ڈیجیٹائزیشن کا منصوبہ چھ کروڑ کے بجٹ سے زیرتکمیل ہے۔ خواتین اور صحافیوں کے لئے خصوصی گوشے قائم کردئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل بک فائونڈیشن کے کتاب میلوں کو ایک بڑے قومی تہوار کی شکل دی جاچکی ہے۔ عرفان صدیقی نے اپنے سٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ یہ سب کامیابیاں ایک ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے وفاقی سیکریٹری انجینئر عامر حسن کا خاص طورپر شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ ڈویژن کی عمدہ کارکردگی اسی طرح جاری رہے گی۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے سیکریٹری انجینئر عامر حسن نے عرفان صدیقی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ نہ صرف ایک قدرآور علمی وادبی شخصت ہیں بلکہ انہوں نے اعلی ترین انتظامی صلاحیتوں کا بھی مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ماتحت چلنے والے اداروں کو نئی بلندیوں تک پہنچادیااور انہیں نئی زندگی بخشی ہے۔ اس موقع پر ادارہ فروغ قومی زبان کے سربراہ افتخار عارف، نیشل بُک فائونڈیشن کے ایم ڈی ڈاکٹر انعام الحق جاوید اور اردو سائنس بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر ناصر عباس نیر نے بھی خطاب کیا اور عرفان صدیقی کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر انجینئر عامر حسن نے وزارت کی جانب سے مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔قبل ازیں عرفان صدیقی نے وزارت کے عملہ اور افسران سے فردا فراد ہاتھ ملایا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.