پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21کے 95افسران کی سینارٹی لسٹ جاری کر دی

جمعرات 31 مئی 2018 20:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21کے 95افسران کی سینارٹی لسٹ جاری کر دی ہے سنیارٹی لسٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے صوبائی حکومت کو بھی ارسال کردی ہے جس کے مطابق افسران کی فہرست مروجہ قوانین کو مد نظررکھتے ہوئے تیار کیاگیا ہے جن افسران کی لسٹ جاری کی گئی ہے ان میں پہلے نمبر پر عبدالسبحان خان ، طاہر رضا نقوی ، ٹیپو مہابت خان، آفتاب حبیب ، عامر طارق زمان خان ، محمدرشید ، سہیل اکبرشاہ ، ڈاکٹر اللہ دتہ ، سید حیدر علی ، شفیق الرحمان رانجھا ، احمد حنیف اورکزئی ، شمس الدین سومرو ، اقبال حسین درانی ، ساجد یوسفانی ، تاشفین خان ، ڈاکٹر جمال ناصر ، فرح حامد خان ، انعام اللہ خان سمیت دیگر افسران شامل ہیں۔