نجی ٹی وی چینل کی ایک جعلی خبر نے لڑکی کی زندگی برباد کر دی

مجھ سے متعلق غلط خبر چلنے کی وجہ سے میری منگنی ٹوٹ گئی،میری نوکری چلی گئی،چیف جسٹس اس خبر کی تحقیقات کروائیں، غیر ذمہ دارانہ صحافت کی شکار لڑکی کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 31 مئی 2018 17:33

نجی ٹی وی چینل کی ایک جعلی خبر نے لڑکی کی زندگی برباد کر دی
کراچی( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31مئی 2018ء) نجی ٹی وی چینل کی جعلی خبر نے لڑکی کی زندگی برباد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل نجی ٹی وی چینل پر ایک خبر آئی تھی کہ کراچی میں ایک گروہ لوگوں کو بلیک میل کر رہا ہے۔اور بھتہ وصول کر رہا ہے۔ اور اس متعلق جو ویڈیوز اور تصاویر لگائی گئیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں تا ہم مذکورہ ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی منظر عام پر آئی ہے۔

اور اس لڑکی کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں لڑکی کا کہنا ہے کہ میرا نام سدرہ راجپوت ہے اور میں کراچی کی رہنے والی ہوں۔25مئی رات 4 بجے میری  فیک ویڈیو ایک نجی ٹی وی چینل پر چلائی گئی جس میں میری صرف تصویر ہے۔جب کہ میرے سے متعلق کوئی تفصیلات اس ویڈیو میں شامل نہیں تھیں۔

(جاری ہے)

اور اس کے بعد اس نجی ٹی وی چینل نے وہ ویڈیو وائرل کر دی،لیکن یہ خبر بلکل جھوٹی ہے،اور میں اس حوالے سے میڈیا کا مقابلہ کرنے کو بھی تیار ہوں ۔

کیونکہ اس سارے معاملے میں میرا کوئی قصور نہیں ہے،ویڈیو میں نطر آنے والی دوسری لڑکی ڈری ہوئی ہے اور وہ میڈیا پر سامنے نہیں آنا چاہتی۔لڑکی کا کہنا ہے کہ اس جعلی خبر کا میری ذاتی زندگی پر بہت گہرا اثر پڑا ہے، میری منگنی ٹوٹ گئی ، میری جاب چھوٹ گئی ، لوگ میرے خاندان سے طرح طرح کے سوال پوچھ رہے ہیں ۔میرے بھائی باہر نکلنے سے گھبرا رہے ہیں کیونکہ ان سے سوالات کیے جاتے ہیں اور میرے بھائی بھی سوچتے ہیں کہ ہماری بہین ایسی تو نہیں تھی۔

لڑکی کا کہنا تھا کہ اس ایک جعلی خبر کیو جہ سے میرا مستقبل تباہ ہو گیا ہے اور میرا کرئیر تباہ ہو چکا ہے۔میں چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتی ہوں کہ وہ اس جعلی خبر کی تحقیقات کروائیں اور صحافی کے خلاف ایکشن لیں جس نے سوشل میڈیا سے میری تصویر لےکر اس پر خبر بنا دی۔لڑکی کا کہنا ہے کہ مجھ پر کوئی کیس نہیں ہے میں سیدھی سادھی سی لڑکی ہوں جو صبح ایک بجے جاب پر جاتی ہوں اور رات 9 بجے گھر لوٹتی ہوں۔مجھے بتایا جائے کہ میرا اس میں کیا قصور ہے۔لڑکی نے مزید کیا کہا ویڈیو میں مالحظہ کیجئے: