نوازشریف نےجج محمد بشیرکومجموعہ وظائف بطورتحفہ دیا

نوازشریف نےکمرہ عدالت میں موجود تمام صحافیوں، وکلاء اورعدالتی اہلکاروں کوبھی مجموعہ وظائف ہدیہ پیش کیے،نوازشریف نے سب کو مجموعہ وظائف پڑھنے کی درخواست بھی کی۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 31 مئی 2018 15:20

نوازشریف نےجج محمد بشیرکومجموعہ وظائف بطورتحفہ دیا
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 مئی 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف نے جج محمد بشیرکو مجموعہ وظائف بطورتحفہ دیا، نوازشریف نے کمرہ عدالت میں موجود تمام صحافیوں، وکلاء اورعدالتی اہلکاروں کوبھی مجموعہ وظائف ہدیہ پیش کیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف آج احتساب عدالت میں العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس کی سماعت کے سلسلے میں پیش ہوئے۔

اس موقع پرسابق وزیراعظم نوازشریف نے جج محمد بشیرکو مجموعہ وظائف بطورتحفہ دیا۔ نوازشریف نے صحافیوں، وکلاء اورعدالتی اہلکاروں کوبھی مجموعہ وظائف ہدیہ کیا۔ نوازشریف نے سب کو مجموعہ وظائف پڑھنے کی درخواست بھی کی۔ اس سے قبل احتساب عدالت میں استغاثہ کے گواہ واجد ضیاء سے نواز شریف نے وکیل خواجہ حارث نے العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس سے متعلق سوال کیا کہ ’’کیا کسی نے کہا کہ نواز شریف العزیزیہ اسٹیل مل کے شیئرہولڈر ہیں؟‘‘ جس پر واجد ضیاء نے جواب دیا کہ شیئرہولڈر بھی مالک ہونے کی ایک قسم ہے۔

(جاری ہے)

شیئر ہولڈنگ کی بات آجائے تو سب بات واضح ہوجائے گی ۔ واجد ضیاء نے کہا کہ براہ راست کسی گواہ نے بیان نہیں دیا کہ نواز شریف العزیزیہ مل کے مالک ہیں۔ ایسی دستاویز یا زبانی شواہد نہیں ملے جو ظاہرکرے کہ العزیزیہ کیلئے رقم پاکستان سے گئی ہو۔جےآئی ٹی نے جب نواز شریف سے پوچھا کہ پیسے باہرگئے ہیں توانہوں نے کہا نہیں گئے۔ اسی طرح ایسی کوئی دستاویزنہیں ملی جو ظاہرکرے کہ نوازشریف مل کی فروخت میں شامل ہوئےہوں؟ ایسی کوئی دستاویزنہیں کہ ملز کی فروخت کی رقم نوازشریف کے اکاؤنٹ میں گئی ہویا کیش ملا ہو۔

کسی شخص نے زبانی طور پر نہیں کہا کہ نواز شریف مل کی فروخت میں شامل رہے ہوں۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ شہبازشریف نے بالواسطہ اشارہ دیا کہ نوازشریف شیئرہولڈر ہیں۔نوازشریف سے پوچھا کہ پیسے باہر گئے توانہوں نے کہا کہ نہیں گئے۔ اسی طرح کسی نے نہیں کہا کہ نوازشریف مل کی فروخت میں شامل رہے۔