ریاض پیرزادہ کی سردارایازصادق کواپنےحلقےسےالیکشن لڑنےکی آفر

اسپیکرصاحب اگرآپ کا حلقہ توڑدیا گیا ہے توآپ میرے حلقے سے الیکشن لڑیں،میرے حلقے کے عوام آپ کو عزت دیں گے۔وفاقی وزیرریاض پیرزادہ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 31 مئی 2018 13:37

ریاض پیرزادہ کی سردارایازصادق کواپنےحلقےسےالیکشن لڑنےکی آفر
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 مئی 2018ء) : مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو اپنے حلقے سے الیکشن لڑنے کی آفر کردی،اسپیکرصاحب اگرآپ کا حلقہ توڑدیا گیا ہے توآپ میرے حلقے سے الیکشن لڑیں،میرے حلقے کے عوام آپ کو عزت دیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے ایوان میں اسپیکر ایاز صادق کو اپنے حلقے سے الیکشن لڑنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکرصاحب اگرآپ کا حلقہ توڑدیا گیا ہے توآپ میرے حلقے سے الیکشن لڑیں۔

میرے حلقے والے آپ کو عزت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورم کا مسئلہ رہا لیکن کورم پوائنٹ آؤٹ کرنا اچھی روایت نہیں رہی۔ پارلیمانی سسٹم کو وقار اورعزت ملنی چاہیے۔ وفاقی وزیرریاض پیرزادہ نے کہا کہ تنقید کے باوجود پارلیمانی اقدارکا خیال رکھنے پر شیخ رشید کوکریڈٹ دوں گا۔

(جاری ہے)

جمشید دستی کوکہتا تھا کہ پارلیمانی اقدارشیخ رشید اورایم کیوایم والوں سے سیکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان ارکان کو یہاں بیٹھنا اچھا نہیں لگتا۔ دریں اثناں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایوان میں کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں5 سال ایوان کوبہترین چلانے پراللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ تمام سیاسی جماعتوں کے تعاون پرمشکور ہوں۔ مجھے حکومت اور اپوزیشن دونوں کا تعاون حاصل رہا۔ انہوں نے کہا کہ 1987 سے 90 تک کی اسمبلی میں 13 قوانین پاس کیے گئے۔

1990 سے 93 تک 60 قوانین پاس کیے گئے۔ 1993 سے 96 تک 54 قوانین پاس کیے گئے۔1997 سے 99 تک 51 قوانین پاس کیے گئے۔ 2002 سے 2007 تک اسمبلی نے 38 قوانین پاس کیے۔2008 سے 2013 تک کی اسمبلی نے 93 قوانین پاس کیے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ نے اب تک 187 قوانین پاس کیے۔پانچ آئینی ترامیم بھی منظورکیں جبکہ 21 پرائیویٹ ممبران کے بل پاس کیے گئے۔ اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی نے تعاون پرتمام ممبران اورپارلیمانی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔