پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے مختلف ڈویژنز کے امیدواروں کے انٹریوز کئے

بدھ 30 مئی 2018 22:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب سیکرٹریٹ میں پارلیمانی بورڈ نے راولپنڈی ڈویژن، سرگودھا ڈویزن، ساہیوال ڈویژن اورلاہور ڈویژن اربن کے امیدواروں سے انٹرویوز کیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی بورڈ کے ارکان قمر زمان کائرہ ،چوہدری منظور احمد،نئر بخاری، اعتزاز احسن،راجہ پرویز اشرف اور ثمینہ خالدگھرپیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب سیکرٹریٹ میں مختلف ڈویژنزکے امیدواروں کے انٹرو یو کئے جبکہ راولپنڈی ڈویژن سی37امیدواروںنے قومی اسمبلی کیلئے ٹکٹس کی درخواستیں جمع کروائیں جبکہ 90امید واروں نے پنجاب اسمبلی کے لیے درخواستیں جمع کروائیںجبکہ سرگودھا ڈویژن سے 25 امیدواروںنے قومی اسمبلی کیلئے ٹکٹس کے درخواستیں جمع کروائیںجبکہ 50امید واروں نے پنجاب اسمبلی کے لیے درخواستیں جمع کروائیں۔

ساہیوال ڈویژن سے قومی اسمبلی کے لیے 25اور صوبائی اسمبلی کیلئے 45 امید واروں نے درخواستیں دیں۔دریں اثنا لاہو ر اربن ڈویژن سے 30امیدواروںنے قومی اسمبلی کیلئے ٹکٹس کے درخواستیں جمع کروائیں جبکہ 05 امید واروں نے پنجاب اسمبلی کے لیے درخواستیں جمع کروائیں۔