پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں سے متعلق ڈویژن بنچ نے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کردیا

بدھ 30 مئی 2018 20:11

پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں سے متعلق ڈویژن بنچ نے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسلام آباد کے پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں سے متعلق سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران ڈویژن بنچ نے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کردیا ہے ۔کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔

(جاری ہے)

ٹری ہاؤس سکول کی جانب سے دائر کی گئی انٹرا کورٹ اپیل پر سردار لطیف کھوسہ نے دلائل دئیے سنگل بنچ کی درخواست کے دوران نہ ہمیں فریق بنایا گیا نہ سنا گیا،گرمیوں کی چھٹیوں میں فیسیں نہ لینے کا فیصلہ غیر قانونی ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے گرمیوں کی چھٹیوں میں پرائیویٹ سکولوں کو فیسیں نہ لینے کا حکم جاری کیا تھا۔ڈویڑن بنچ نے اسلام آباد کے پرائویٹ اسکولوں کو موسم گرما کی تعطیلات کی فیس نہ لینے کا حکم معطل کر دیا۔کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی