مختصر عرصے میں نیشنل لائبریری ایک مثالی دارالمطالعہ بن گئی ہے،عرفان صدیقی
کروڑ روپے کے نئے منصوبوں سے لائبریری کے ماحول اور سہولتوں میں بہت بہتری آئی ہے،خواتین کے لئے خصوصی ویمن ریسورس سینٹر کا قیام اہم پیش رفت ہے،گفتگو
بدھ 30 مئی 2018 20:11
(جاری ہے)
عرفان صدیقی نے کمشن کی سیکرٹری مسز ثمینہ حسن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ مرکز، خواتین کو مطالعہ، تحقیق اور تصنیف و تالیف کے لئے بہترین ماحول میسر کرے گا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسز ثمینہ حسن نے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویڑن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ خواتین کے لئے کتب اور دیگر ضروری سہولتوں کی فراہمی کے لئے کمشن بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔ عرفان صدیقی نے آجن ننیشنل لائبریری میں بصارت سے محروم افراد کے لئے خصوصی پروگراموں سے آراستہ بیس کمپیوٹرز پر مشتمل ایک کمپیوٹر لیب کا بھی افتتاح کیا۔ انہوں نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمپیوٹر لیبارٹری ’’گوشہ ٴ نور‘‘ میں نہایت قیمتی اضافہ ہے۔ عرفان صدیقی نے اس موقع پر پونے چھ کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کئے گئے ڈیجیٹائزیشن منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔ اس منصوبے کے تحت ایک سو سے چار سو سال تک پرانی کتابوں، قدیم نسخوں،اخبارات اور جرائد کو ڈیجیٹائز کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لئے تقریباً 53 لاکھ صفحات پر مشتمل دس ہزار قدیم نسخوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویڑن کے سیکرٹری انجینئرعامر حسن نے مشیر وزیراعظم کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا اور توقع ظاہر کی کہ ایک علمی وا دبی شخصیت کے طور پر وہ آئیندہ بھی راہنمائی فراہم کرتے رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.