شانگلہ،مصنوعی مہنگائی اور اشیاء کے نا قص معیار پر متعدددکاندارگرفتار

بدھ 30 مئی 2018 18:24

شانگلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر شانگلہ تاشفین حیدر کی طر ف سے مقامی بازاروں میں روزمرہ اشیاء کی طلب و رسد ،نرخوں اور معیار پر نظر رکھنے کیلئے واضح ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر الپوری طارق محمود اور اے سی پورن زمین خان نے اپنے متعلقہ علاقوں کے مختلف بازاروں میں اچانک چھاپے مارے۔ چھاپوں کے دوران متعدد تاجروں اور دکانداروں کو مصنوعی مہنگائی اور اشیاء کے نا قص معیار پر گرفتار کرکے حوالات میں بند کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہیں چالان کرکے بھاری جرمانے بھی وصول کئے گئے۔درایں اثناء شانگلہ کی ضلعی انتظامیہ نے تاجر و دکاندار برادری پر واضح کیا ہے کہ وہ رمضان المبارک کے تقدس کا پورا خیال رکھیں اور اس مبارک مہینے کے دوران روزمرہ اشیاء کی زائد قیمتیں وصول کرنے، مصنوعی قلت پید ا کرنے ،ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ سے قطعی گریز کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف فوری تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس میںبھاری جرمانوں کے علاوہ دور دراز جیلوں میں قید کی سزا ئیں شامل ہیں۔