پی ٹی آئی نےنگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا نامزد کردہ نام واپس لےلیا
تحریک انصاف کی جانب سے سابق چیف سیکرٹری ناصرمحمود کھوسہ کا نام دیا گیا تھا،جلد بازی میں غلطی ہوگئی، اپوزیشن لیڈرمیاں محمود الرشید
ثنااللہ ناگرہ بدھ 30 مئی 2018 16:09
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے سابق چیف سیکرٹری ناصرمحمود کھوسہ کانام دیا گیا تھا،جلد بازی میں غلطی ہوگئی۔
اب ہم نام واپس لے رہے ہیں۔دوسری جانب وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے تحریک انصاف کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ناصرمحمود کھوسہ کا نام واپس لینے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ تحریک انصاف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب ناصر محمود کھوسہ کی نامزدگی پر مذاق کیا ہے۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی نامزدگی ایک آئینی و قانونی طریقہ کے تحت کی گئی ہے۔ جس کے باعث نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا نام واپس لینے کی اب کوئی گنجائش نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اب جو مرضی کہتی رہے کہ ہم نے جلد بازی میں نامزدگی کردی یا جو کچھ مرضی کہے۔ اب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی جس پرآئین کے تحت نامزدگی ہوئی ہے اسی طرح ان کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر کوئی مشاورت یا نظر ثانی نہیں کی جائے گی۔وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے واضح کیا کہ یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ اب نگراں وزیراعلیٰ کے نام پردوبارہ مشاورت کی جائے، یانام واپس لے لیا جائے۔ دوسری جانب سیاسی تجزیہ کار سلمان غنی کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر کھوسہ کا نام تحریک انصاف نے خود تجویز کیا تھا۔ تحریک انصاف کے تجویز کردہ نام کی تائید ن لیگ کے قائد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کی۔اب اگر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پرتحریک انصاف کو کوئی اعتراض ہے تو گیند پی ٹی آئی کی کورٹ میں ہے۔پی ٹی آئی نے پہلے خود نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پراتفاق کیا پھر اب ناصر کھوسہ کی اہلیت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔جوکہ اچھی سیاسی روایت نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب سب سے بڑا صوبہ ہے ،یہ اچھا سمجھا جارہا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پراتفاق رائے سامنے آیا تھا۔اپوزیشن لیڈر نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ بیٹھ کراتفاق کیا۔جبکہ نگراں وزیراعلیٰ ناصر کھوسہ کے نام کی اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے خو دمیڈیا کے سامنے آکر تائید بھی کی تھی۔اس سے پہلے پی ٹی آئی نے نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے نام پر اتفاق کیا ، جب پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے تنقید کی توپی ٹی آئی منظور آفریدی کے نام سے بھی پیچھے ہٹ گئی۔پی ٹی آئی کی سیاسی نمبر گیم سمجھ سے باہر ہے۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمراں خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کور گروپ کا اجلاس ہوا۔ جس میں نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ناصر خان کھوسہ کے ناموں پر جائزہ لیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے جائزے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا
-
موبائل کمپنیاں پانچ لاکھ سمیں بلاک کرنے پر آمادہ، مہلت مانگ لی
-
رفح پر اسرائیلی حملوں کے خوف سے لوگ ’علاج معالجہ سے گریزاں‘
-
آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے پر35 فیصد ٹیکس کی تجویزدیدی
-
پاکستان کا پہلا قمری مشن ،آئی کیوب قمر کامیابی سے چاند کے مدار میں پہنچ گیا
-
پاکستان میں حالیہ حملوں میں افغانوں کے ملوث ہونے کے دعوے غیر ذمہ دارانہ ہیں، طالبان
-
9 مئی کے حملے ریاستی رٹ ، قانون کی حکمرانی اور ادارے کو کمزور کرنے کی کوشش تھے
-
عمران خان سمیت ہرقیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کے سرکاری منصوبے پر خدشات
-
نسل پرستی اور غربت میں باہمی تعلق ہے، جرمن مطالعے کے نتائج
-
فرانسیسی دستے یوکرین بھیجے گئے تو روسی فوج کا جائز ہدف ہوں گے، ماسکو
-
ملک میں مایوسی کا عالم ہے، پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.