نیشنل لائبریری پاکستان اب نہ صرف اسلام آباد بلکہ ملک بھر کی ایک مثالی مطالعہ گاہ بن گئی ہے،
خصوصی ریسورس سینٹر خواتین کو مطالعہ، تحقیق اور تصنیف و تالیف کے لئے بہترین ماحول میسر کرے گا، وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی کا نیشنل لائبریری اسلام آباد میں خواتین کے لئے خصوصی ریسورس سینٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب
بدھ 30 مئی 2018 15:47
(جاری ہے)
عرفان صدیقی نے کمشن کی سیکرٹری مسز ثمینہ حسن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ مرکز، خواتین کو مطالعہ، تحقیق اور تصنیف و تالیف کے لئے بہترین ماحول میسر کرے گا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسز ثمینہ حسن نے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ خواتین کے لئے کتب اور دیگر ضروری سہولتوں کی فراہمی کے لئے کمشن بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔ عرفان صدیقی نے آج نیشنل لائبریری میں بصارت سے محروم افراد کے لئے خصوصی پروگراموں سے آراستہ بیس کمپیوٹرز پر مشتمل ایک کمپیوٹر لیب کا بھی افتتاح کیا۔ انہوں نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمپیوٹر لیبارٹری ’’گوشہٴ نور‘‘ میں نہایت قیمتی اضافہ ہے۔ عرفان صدیقی نے اس موقع پر پونے چھ کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کئے گئے ڈیجیٹائزیشن منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔ اس منصوبے کے تحت ایک سو سے چار سو سال تک پرانی کتابوں، قدیم نسخوں،اخبارات اور جرائد کو ڈیجیٹائز کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لئے تقریباً 53 لاکھ صفحات پر مشتمل دس ہزار قدیم نسخوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے سیکرٹری انجینئرعامر حسن نے مشیر وزیراعظم کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا اور توقع ظاہر کی کہ ایک علمی وا دبی شخصیت کے طور پر وہ آئندہ بھی راہنمائی فراہم کرتے رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
-
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
-
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.