افغانستان خود کش دھماکے اور جھڑپیں پولیس سربراہ سمیت چار افراد ہلاک متعدد زخمی

بدھ 30 مئی 2018 15:39

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) افغانستان میں2بم دھماکوں اور جھڑپوں کے نتیجے میں ضلعی پولیس کے سربراہ اور تین عام شہری ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان داؤس احمدی نے بتایا کہ قندھار کی ایک مصروف مارکیٹ میں بم دھماکہ ہوا جسکے نتیجے مین تین عام شہری ہلاک جبکہ گیارہ زخمی ہوگئے دریں اثناء وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے جانیوالے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ لوگار کے شہر پل عالم میں خودکش حملہ آور پولیس گیٹ پر دھماکہ خیز مواد کار سمیت خود کو اڑادیا جسکے فوراً بعد دیگر تین حملہ آور پولیس اسٹیشن کے اندر گھس گئے اور اندھادھند فائرنگ کی فائرنگ کے نتیجے میں ضلعی پولیس کے سربراہ موقع پر ہلاک ہوگئے پولیس کی جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آور بھی مارے گئے جبکہ جھڑپ میں 12افراد زخمی ہوئے ہیں