اسد درانی کے الزامات پر پرویز مشرف کا دبنگ ردعمل

جنرل ریٹائرڈ اسد دورانی خود کو بہت اونچا سمجھتے ہیں، پرویز مشرف وردی اس لئے پہنی جاتی ہے کہ ملک کے لئے لڑا جائے، بھارت کے ساتھ پر امن رہنا چاہئے،بیان سابق صدر

منگل 29 مئی 2018 23:50

اسد درانی کے الزامات پر پرویز مشرف کا دبنگ ردعمل
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ اسد دورانی خود کو بہت اونچا سمجھتے ہیں ۔ وردی اس لئے پہنی جاتی ہے کہ ملک کے لئے لڑا جائے بھارت کے ساتھ پر امن رہنا چاہئے نواز شریف ایٹمی دھماکے کرنے سے ڈر گئے تھے گزشتہ روز سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنرل ریٹائرڈ اسد دورانی خود کو بہت اونچا سمجھتے ہیں فوج کی وردی اس لئے پہنی جاتی ہے تا کہ ضرورت کے وقت ملک کے لئے جنگیں لڑ سکیں۔

(جاری ہے)

اگر لڑ نہیں سکتے تو فوج میں آتے ہی کیوں ہیںانہوںنے مزید کہا کہ کشمیرکے بارے میں کشمیریوں سے پوچھا جائے میں ہمیشہ اس بات کا خواہاں رہا ہے کہ ہمیں بھارت کے ساتھ پر امن رہنا چاہئے لیکن امن کی خاطر ملکی وقار اور عزت داؤ پر نہیں لگایا جا سکتا سابق صدر پرویز مشرف کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف ایٹمی دھماکے کرنے سے ڈر گئے تھے ۔