سینئیر صحافی نے مولانا فضل الرحمان پر الزامات کی بارش کر دی

مولانا فضل الرحمان نے درس نظامی کا امتحان پاس تک نہیں کیا ،انکو عربی کا ایک فقرہ بھی لکھنا نہیں آتا،ہارون رشید

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 29 مئی 2018 23:15

سینئیر صحافی نے مولانا فضل الرحمان پر الزامات کی بارش کر دی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 29مئی 2018ء ) :سینئیر صحافی نے مولانا فضل الرحمان پر الزامات کی بارش کر دی۔سینئیر صحافی ہارون رشید کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے درس نظامی کا امتحان پاس تک نہیں کیا ،انکو عربی کا ایک فقرہ بھی لکھنا نہیں آتا۔تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان اس وقت فاٹا کے انضمام کی مخالفت کے حوالے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحما ن کے سیاسی مخالفین انکو آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے۔اسی حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے سینئیر صحافی نے مولانا فضل الرحمان پر الزامات کی بارش کر دی۔نجی ٹی وی شو پر بات چیت کرتے ہوئے سینئیر صحافی سلمان غنی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ اپنے سیاسی مفادات کی حفاظت کی ہے اور جہاں انکے سیاسی مفادات کو نقصان پہنچا وہاں مولانا قومی مفاد کو بھی نہیں دیکھیں گے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام میں سب سے زیادہ کوشش جس شخص نے کی وہ مولانا سراج الحق ہیں جو ایم ایم اے میں مولانا فضل الرحمان کے ساتھی ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان یہ کہتے پھر رہے ہیں کہ فاٹا کا انضمام امریکی ایجنڈا ہے۔سلمان غنی کا مزید کہنا تھا کہ مجھ سے حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا تھا کہ پاکستان کی مسئلہ کشمیر پر سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ پاکستان نے مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کمیٹی کا چئیر میں بنایا ہوا ہے۔

اس پر ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ ہر بندہ اپنے عمل کا گروی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے اپنے دور میں کشمیر کاز جنازہ نکال دیا ہے۔جس پر مجیب الرحمان شامی کا کہنا تھا کہ ایسا نہ کہیں مولانا معمولی انسان نہیں ہیں وہ دنیا بھر میں جاتے ہیں اور اسلام کے حوالے سے عربی میں تقریریں کرتے ہیں جس پر ہاروں رشید نے مجیب الرحمان شامی کو ٹوکا اور کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے درس نظامی کا امتحان پاس تک نہیں کیا ،انکو عربی کا ایک فقرہ بھی لکھنا نہیں آتا، آپ تقریروں کی بات کر رہے ہیں۔