محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے ڈویژن بھر میں مال شماری مہم تیز ی سے جاری ہے‘ڈائریکٹر لائیوسٹاک

منگل 29 مئی 2018 23:45

محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے ڈویژن بھر میں مال شماری مہم تیز ی سے جاری ..
فیصل آباد۔29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے ڈویژن بھر میں مال شماری مہم تیز رفتاری سے جاری ہے اور اب تک 83لاکھ 30ہزار559جانوروں کو رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے جبکہ 4لاکھ 79ہزار773فارمرز کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر صالحہ گل نے بتایا کہ مال شماری کے دوران جانوروں کی رنگ،نسل اور عمر کی مناسبت سے درست اعدادوشمار لئے جارہے ہیں اور رجسٹرڈ ہونے والے جانوروں کا محکمہ کی طرف سے مفت ادویات اور حفاظتی ٹیکے وعلاج معالجہ کیا جارہا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع چنیوٹ کے 13لاکھ 55ہزار491،جھنگ کے 27لاکھ 11ہزار291،فیصل آباد کے 26لاکھ 71ہزار321اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 15لاکھ 72ہزار456جانوروں کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے اور ڈیٹا متعلقہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مال شماری مہم کے تحت اب تک ضلع چنیوٹ کے 60ہزار780،جھنگ کے ایک لاکھ 30ہزار637،فیصل آباد کے ایک لاکھ 82ہزار831اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ایک لاکھ 5ہزار795فارمرز رجسٹرڈ کرلئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :