پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کاپہلاکامیاب آپریشن

گوجرانوالہ کے رہائشی34 سالہ مریض کو بہن نے سالگرہ کے موقع پر گردے کا عطیہ دے دیا، اسپتال انتظامیہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 29 مئی 2018 22:49

پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کاپہلاکامیاب ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 29 مئی 2018ء) :پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کاپہلاکامیاب آپریشن کر لیا گیا۔آپریشن بھی ایسا جس نے بہن بھائیوں کی لازوال محبت کو تاریخ کا حصہ بنا دیا۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ کے رہائشی34 سالہ مریض کو بہن نے سالگرہ کے موقع پر گردے کا عطیہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کاپہلاکامیاب آپریشن کر لیا گیا۔

اس آپریشن نے جہاں ایک طرف پاکستان میں میڈیکل کی ایک تاریخ رقم کی تو دوسری جانب بہن بھائیوں کی لازوال محبت کو تاریخ کا حصہ بنا دیا۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ کے رہائشی34 سالہ مریض کو بہن نے سالگرہ کے موقع پر گردے کا عطیہ دے دیا۔

(جاری ہے)

اسی عطیے کی بنیاد پر پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کاپہلاکامیاب آپریشن کر لیا گیا۔

آپریشن اسپتال کےسی ای اوپروفیسرڈاکٹرسعیداخترکی سربراہی میں انجام کیا گیا۔ ضلع گوجرانوالہ کے رہائشی چونتیس سالہ ٹیچر کا ایک گردہ فیل ہوچکا تھا، جس پر اس کی بہن نے اپنا گردہ عطیہ دے کر سالگرہ کے دن اسے نئی زندگی دلا دی۔یا د رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے دسمبر میں پاکستان کڈنی اینڈ لیو رٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ قریب سے خطاب میں شہبازشریف نے کہا کہ ادارے میں مستحق مریضوں کا 100 فیصد مفت علاج ہوگا،گردے اور جگر کے جدید علاج کے لیے ادارہ رول ماڈل بنے گا،امیروں کو ادائیگی کرنی پڑے گی۔

متعلقہ عنوان :