وفاقی و صوبائی حکومتوں کا اپنی مدت پوری کرنا جمہوریت کے لیے نیک شگون ہے‘سراج الحق
حکومت نے پانچ سال کی مدت تو پوری کرلی مگر عوام سے کیا گیا کوئی ایک بھی وعدہ پورا نہیں کرسکی‘امیر جماعت سلامی
منگل 29 مئی 2018 23:41
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن،ترجمان جماعت اسلامی امیر العظیم،محمد اعظم چیمہ اور ملک شمشیر حسین بھی موجود تھے۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جمہوری رویوںکے فروغ سے ہی ملک میں جمہوریت مستحکم ہوسکتی ہے۔چاروں صوبوں میں مختلف حکومتیں ہونے کی وجہ سے ملک میں سیاسی ہم آہنگی نہیں رہی۔ ویلفیئر پاکستان کے ہدف کی طرف حکومت ایک قدم نہیں بڑھ سکی۔عوام کے مسائل وہی ہیں جو 2013 ء یا اس سے پہلے تھے۔لوڈ شیڈنگ اُسی طرح جاری ہے۔حکومت نے اپنے دور میں تاریخی قرضے لے کر قوم کے مستقبل کو گروی رکھ دیا ہے اور ہر پاکستانی ایک لاکھ 30ہزار روپے کا مقروض ہے۔ ایک طرف قوم کا بال بال قرضے میں جکڑا ہوا ہے اور دوسری طرح حکومت نئے قرضوں کی تلاش میں ہے۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کررہا ہے اور متنازع ڈیم بنا کر پاکستان کے حصے کا پانی اپنی طرف موڑرہا ہے ۔پہلے راوی اور ستلج میں کبھی کبھار پانی دیکھنے کو مل جاتا تھا اب تو دونوں دریائوں میں بچوں نے کرکٹ کھیلنا شروع کردی ہے۔ پاکستان پانی کے بہت بڑے بحران سے دوچار ہونے والا ہے۔دریائے چناب اور جہلم کا پانی بھی کم ہوگیا ہے اگر فوری طور پر نئے آبی ذخائز تعمیر نہ کیے گئے اور بھارت کی آبی دہشتگردی کو روکا نہ گیا تو آنے والے چند سالوں میں ملک میںخشک سالی کا خطرہ ہے جس سے نہ صرف زراعت بری طرح تباہ ہو گی بلکہ صنعت اور تجارت بھی شدید متاثرہوگی۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت اپنی مدت پوری کرکے رخصت ہوگئی ہے مگر پیپلز پارٹی کی حکومت کی طرح قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کو رہا کرانے کے لیے اس حکومت نے بھی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔بہتر ہوتا حکومت اپنے وعدوں کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے کوئی ایک سنجیدہ کوشش اپنے کھاتے میں ڈال کررخصت ہوتی۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.