Live Updates

ضلع ناظم نے پارٹی پالیسیوں اور پشاور میں پیراشوٹرز کو ٹکٹ دینے سے متعلق چھپنے والی خبروں کی تردید کردی

منگل 29 مئی 2018 23:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے مقامی اخبار میں پارٹی پالیسیوں اور پشاور میں پیراشوٹرز کو ٹکٹ دینے پر تحفظات کا اظہااور احتجاج کے اعلان کے حوالے سے چھپنے والی خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ گذشتہ روز پاکستا ن تحریک انصاف کے رہنما نوابزادہ شکیل آفریدی کی رہائشگاہ پر افطارپارٹی کااہتمام کیاگیاتھا جس میں 25 جولائی کو ہونیوالے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو کا میاب بنانے کیلئے عزم کا اظہارکیا گیا۔

انہوں نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ پارٹی ٹکٹس کی تقسیم پر تحفظات اور احتجاج کا کوئی ذکر نہیں ہوا تھا ۔ ٹکٹس کی تقسیم کیلئے بنائی گئی کمیٹیوں پر مکمل اعتماد ہے اورامید ہے کہ ٹکٹ میرٹ پر امیدواروں کو دئیے جائینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس عزم کا اظہارکیا کہ پشاور میں 2013 ء کی تاریخ دہرائی جائیگی اور پشاور سمیت پورے ملک میں پاکستان تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی اور عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم ہونگے جبکہ خیبرپختونخوا میں بھی مثالی ترقیاتی منصوبوں اور اداروں کو عوام کے تابع بنانے کے نتیجے میں دوبارہ پاکستان تحریک انصا ف کی حکومت قائم ہوگی ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز میں پھوٹ ڈالنے کی تمام تر کوششیں ناکام ہونگی اورورکرز قومی جذبے سے 2018 کے الیکشن میں پارٹی کو کامیابی سے دوچارکریگی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات