Live Updates

پارٹی ٹکٹس کی تقسیم پر تحفظات اور احتجاج کا کوئی ذکر نہیںنہیں،ناظم اعلیٰ پشاور

منگل 29 مئی 2018 19:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے ان سے منسوبٍٍ پشاور میں پیراشوٹرز کو ٹکٹ دینے پر تحفظات اور احتجاج کے اعلان کے خبر کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ گذشتہ روز پاکستا ن تحریک انصاف کے رہنما نوابزادہ شکیل آفریدی کی رہائشگاہ پر افطارپارٹی کااہتمام کیاگیاتھا جس میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو کا میاب بنانے کیلئے عزم کا اظہارکیا گیاانہوں نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ پارٹی ٹکٹس کی تقسیم پر تحفظات اور احتجاج کا کوئی ذکر نہیں ہوا تھا انہوں نے کہاکہ ٹکٹس کی تقسیم کیلئے بنائی گئی کمیٹیوں پر مکمل اعتماد ہے اورامید ہے کہ ٹکٹ میرٹ پر اور صحیح امیدواروں کو دئیے جائینگے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات