عمران فاروق قتل کیس، انسداد دہشت گردی عدالت نے مزید دو گواہوں کو طلب کر لیا، سماعت 5جون تک ملتوی

منگل 29 مئی 2018 18:11

عمران فاروق قتل کیس،  انسداد دہشت گردی عدالت نے مزید دو گواہوں کو طلب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی اے کے مزید دو گواہوں کو بیان قلمبند کرانے کے لئے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 5جون تک ملتوی کردی۔ منگل کو عمران فاروق قتل کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

اے ٹی سی کے جج شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔ ایف آئی اے نے ضمنی چالان عدالت میں پیش کردیا استغاثہ کے گواہ عبدالمنان کا بیان قلمبند کیا گیا۔گواہ یاسر خان کو غیر ضروری قرار دے کر ترک کردیا گیا۔ عدالت نے مزید دو گواہوں کو بیان قلمبند کرانے کے لئے طلب کرلیا۔ گواہوں میں ایف آئی اے کے بدر الدین اور فخر الاسلام شامل ہیں۔ کیس کی سماعت پانچ جون تک ملتوی کردی گئی۔