خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت کی مدت پوری ہوگئی،خیبر پختونخواہ حکومت کی کارکردگی پر ایک نظر

پانچ سال کے دوران کے پی اسمبلی نے 150 سے زائد قوانین وضع کیے،قوانین میں ناظرہ قرآن کو لازمی قرار دینا ، اطلاعات تک رسائی قانون شامل جبکہ بلین ٹری سونامی ، ڈاکٹرز ، نرسز اور اساتذہ کی بھرتیاں کی گئیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 29 مئی 2018 00:19

خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت کی مدت پوری ہوگئی،خیبر پختونخواہ ..
پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 29 مئی 2018ء) :خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت کی مدت پوری ہوگئی،خیبر پختونخواہ حکومت کی کارکردگی پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ پانچ سال کے دوران کے پی اسمبلی نے 150 سے زائد قوانین وضع کیے،قوانین میں ناظرہ قرآن کو لازمی قرار دینا ، اطلاعات تک رسائی قانون شامل جبکہ بلین ٹری سونامی ، ڈاکٹرز ، نرسز اور اساتذہ کی بھرتیاں کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جمہوریت ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے۔پاکستان میں دو مسلسل جمہوری اقتدار کامیابی سے اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد اختتام پذیر ہو رہے ہیں۔آج خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف اور سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتیں اپنی مدت پوری کر کے ختم ہو چکی ہیں۔تحریک انصاف جسے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی صوبے کی حکومت کرنے کا موقع ملا اپنی مدت تمام کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

رات 12بجے خیبر پختونخواہ اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے۔خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت کی مدت کے خاتمے پر خیبر پختونخواہ حکومت کی کارکردگی پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔پانچ سال کے دوران کے پی اسمبلی نے 150 سے زائد قوانین وضع کیے۔قوانین میں ناظرہ قرآن کو لازمی قرار دینا ، اطلاعات تک رسائی قانون شامل ہیں۔پانچ سال کے دوران بلین ٹری سونامی ، ڈاکٹرز ، نرسز اور اساتذہ کی بھرتیاں کی گئیں۔

دو میگا پراجکیٹس بس ریپڈ ٹرانزٹ اور سوات ایکسپریس وے منصوبے زیر تعمیر ہیں۔دوسری جانب جماعت اسلامی نے ایم ایم اے کی تشکیل کےبعد تحریک انصاف سےراہیں جدا کیں جبکہ پانچ سال میں قومی وطن پارٹی دو بار خیبر پختونخوا حکومت میں شامل ہوئی۔خیبر پختونخوا اسمبلی کا آخری اجلاس کورم کی نذر ہوگیاتھا۔یوں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے اختتام کو پہنچ چکی ہے جبکہ ابھی تک نگران وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان نہیں کیا جا سکا۔