پاکستان خوفناک ماحولیاتی تبدیلیوں کا شکار ہونے لگا،بڑھتی ہوئی گرمی سے گلئشئیرز تیزی سے پگھلنے لگے

تیزی سے پگھلتی ہوئی برف سے جھلیوں کے پھٹنے کا خدشہ ،ہزروں زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 28 مئی 2018 23:51

پاکستان خوفناک ماحولیاتی تبدیلیوں کا شکار ہونے لگا،بڑھتی ہوئی گرمی ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 28 مئی 2018ء) :پاکستان خوفناک ماحولیاتی تبدیلیوں کا شکار ہونے لگا،بڑھتی ہوئی گرمی سے گلئشئیرز تیزی سے پگھلنے لگے۔ تیزی سے پگھلتی ہوئی برف سے جھلیوں کے پھٹنے کا خدشہ ،ہزروں زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان خوفناک ماحولیاتی تبدیلیوں کا شکار ہونے لگا۔ایک جانب پا کستان پر خشک سالی کے خطرات منڈلانے لگے، ملک میں آبی ذخائر کی شدید کمی ہوگئی ہے۔

دوسری جانب بڑھتا درجہ حرارت پاکستانی کی ہزاروں منجمد جھیلوں کیلئے بڑا خطرہ بن گیا۔ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث بڑھتے درجہ حرارت سے گلیشئرز پگھلنے کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔جس کے باعث انتہائی خطرناک سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ماحولیاتی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والے اداروں نے اس صورتحال کو شدید خوفناک قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

بڑھتی ہوئی گرمی اور تیزی سے پگھلتے ہوئے گلئشئیرز کی باعث پاکستان کے بالائی علاقوں کی تین ہزار جمی ہوئی جھیلیں کسی بھی وقت پھٹنے کے خدشات بڑھ گئے ۔

ستائیس برفانی جھیلیں تو انتہائی خطرناک قرار دیدی گئیں۔ماہرین کے مطابق اگر ایسی صورتحال پیدا ہوئی تو چترال اور گلگت بلتستان کے ہزاروں لوگ جن کا معاش مال مویشی اور زراعت سے وابستہ ہے انکی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔رجمان وزارت موسمیاتی تبدیلی کا کہنا ہے بچاؤ کی تدابیر بروقت نہ کیں تو خشک سالی کا ڈراؤنا خواب حقیقت بننے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی ۔ پگھلتی جھیلوں والےعلاقے محفوظ بنانے کیلئے اقوام متحدہ نے کمر کس لی ۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی سے مل کر 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا حفاظتی منصوبہ بنا لیا ہے۔