4 ہزار جی بی کی سٹوریج کا حامل دنیا کا پہلا سمارٹ فون لانچ کر دیا گیا

چین میں ایک تقریب کے دوران 5 جون کو یہ فون متعارف کرایا جائے گا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 28 مئی 2018 23:31

4 ہزار جی بی کی سٹوریج کا حامل دنیا کا پہلا سمارٹ فون لانچ کر دیا گیا
بیجنگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 28 مئی 2018ء) :4 ہزار جی بی کی سٹوریج کا حامل دنیا کا پہلا سمارٹ فون لانچ کر دیا گیا۔ چین میں ایک تقریب کے دوران 5 جون کو یہ فون متعارف کرایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی روز بروز نئی منازل طے کر رہی ہے۔بسا اوقات ٹیکنالوجی ایسے اسے شاہکار متعارف کروا دیتی ہے جس کا انسانی عقل محض تصور ہی کر سکتی ہے اور ایسا ہی شاہکار دنیا کا پہلا 4 ہزار جی بی کی سٹوریج کا حامل سمارٹ فون ہے جسے تیار کر لیا گیا ہے ۔

چین میں ایک تقریب کے دوران 5 جون کو یہ فون متعارف کرایا جائے گا۔کمپنی کی جانب سے چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر اس بات کی تصدیق کی گئی اور یہ وہ فون ہے جسے صحیح معنوں میں بیزل لیس کہا جاسکتا ہے۔ فون کی اسکرین فرنٹ پر 95 فیصد حصے پر ہوگی جبکہ 5 فیصد بیزل ہوں گے۔

(جاری ہے)

یہ اسمارٹ فون حیران کن فیچرز کا حامل ہوگا۔فوٹوگرافی خصوصاً کم روشنی میں یہ بہترین نتائج فراہم کرے گا۔

اور ایک اہم چیز اس کی طاقتور بیٹری ہوگی جس کا اسٹینڈ بائی ٹائم 45 دن یا ڈیڑھ مہینہ ہے۔ یہ 4 ٹی بی یا 4 ہزار جی بی اسٹوریج والا فون ہے اور اتنی اسٹوریج اب تک کسی اور فون میں دستیاب نہیں، ابھی 512 جی بی اسٹوریج والا ایک ہی فون ہے ہیواوے کا پورشے ڈیزائن میٹ آر ایس ہے۔ اس فون کا ڈیزائن 18 پیٹنٹ ٹیکنالوجیز اور 4 ٹیکنالوجیکل بریک تھرو کا کمال ہے، تاہم کمپنی نے اس حوالے سے مزید تفصیلات ابھی ظاہر نہیں کیں۔

امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ فون ایسے فنگرپرنٹ اسکینر کے ساتھ ہوگا جو ڈسپلے کے اندر موجود ہوگا، اسی طرح ان اسکرین ائیر پیس، پوپ اپ سیلفی کیمرہ بھی قابل ذکر فیچرز ہیں۔اس فون کا نام لینوو زی 5 ہے جبکہ اسکی قیمت کا تعین ابھی نہیں کیا گیا تا ہم کچھ ماہرین کے مطابق اس کی قیمت پاکستانی 30ہزار سے 60 ہزار کے درمیان ہو گی۔لانچ کی جانے والی کمپنی کے مطابی لینوو زی 5 مستقبل کا فون ہے۔