وزیراطلاعات کاٹی وی آرٹسٹ ماجدجہانگیر کی اپیل کانوٹس،مالی ضرورت پوری کرنے کاحکم
اجلاس میں سال 2018میں پورے پاکستان سے41 فنکاروں کی مالی معاونت کافیصلہ کیاگیا،فنکاروں پرمشکل وقت آنےپران کی مدد اورحوصلہ افزائی بھی کرنی چاہیے،مریم اورنگزیب
سید فاخر عباس پیر 28 مئی 2018 23:17
(جاری ہے)
ان کی فزیوتھراپی کچھ عرصہ سے رک چکی ہے اوروہ مزیدٹیسٹ بھی نہیں کراپائے ۔ماجد جہانگیر نے وفاقی حکومت ،پنجاب اور سندھ حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ علالت اوربے روزگاری کے باعث کسمپرسی کاشکارہیں لہذا ان کا علاج سرکاری سطح پر کرایا جائے۔
کچھ عرصہ سندھ حکومت نے انکی مدد جاری رکھی مگر پھر وہی ٹال مٹول شروع کر دی گئی ۔کچھ روز قبل معروف کامیڈین ماجد جہانگیرفالج کا مہنگا علاج کروانے اور بے روزگاری کے باعث فاقہ کشی کا شکار ہونے پر امداد کیلیے ایک مرتبہ پھر لاہور پہنچے تھے۔اس موقع پر انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ماجد جہانگیر نے کہا کہ فن و ثقافت کے فروغ کیلیے کام کرنے والے اداروں کی اس سے بڑی بے حسی کیا ہوگی کہ کسی نے امداد کی اور نہ ہی خیریت پوچھی۔ اسی لیے میں زندہ دلان لاہور میں امداد کیلیے آیا ہوں۔ اس سلسلہ میں لاہور کی اہم شاہراہوں پر جاکر لوگوں سے امداد کی اپیل کروں گا۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق حکومت نے ماجد جہانگیر کے لیے شاندار اعلان کر دیا۔وزیراطلاعات کاٹی وی آرٹسٹ ماجدجہانگیر کی اپیل کانوٹس،مالی ضرورت پوری کرنے کاحکم دیا گیا۔وہ اسلام آباد میں پاکستان کلچراینڈ آرٹس فاؤنڈیشن ریلیف فنڈکی انتظامی کمیٹی کےاجلاس کی صدارت کر رہی تھیں ۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ فنکاروں کی معا شرے کےلیےخدمات کااعتراف ضروری ہے۔معاشرےمیں ہم آہنگی وبرداشت کےفروغ کیلئےفنکاروں کی بے پناہ خدمات ہیں۔فنکاروں پرمشکل وقت آنےپران کی مدد اورحوصلہ افزائی بھی کرنی چاہیے۔اجلاس میں سال 2018میں پورے پاکستان سے41 فنکاروں کی مالی معاونت کافیصلہ کیاگیا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بحریہ فاونڈیشن کے سربراہ ملک ریاض نے ماجد جہانگیر کا مکمل علاج اپنے خرچے پر کروانے کا اعلان کر دیاتھا اور اس کے علاوہ انکی بحالی اور دیگر اخراجات کی ذمہ داری بھی اٹھا لی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.