پاکستان آئندہ 30 سالوں تک ایک جوان ملک ہی رہے گا جس کے بعد یہ بڑھاپے کی جانب بڑھنا شروع کر دے گا ،ْاقوام متحدہ

بڑھاپے کی جانب بڑھتے ہی پاکستان کے لیے طاقت، توانائی اور ترقی کے دروازے آہستہ آہستہ بند ہونا شروع ہو جائینگے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 28 مئی 2018 23:07

پاکستان آئندہ 30 سالوں تک ایک جوان ملک ہی رہے گا جس کے بعد یہ بڑھاپے ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 28 مئی 2018ء ) :اقوام متحدہ نے پاکستان کو جوان ملک قرار دے دیا۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ پاکستان آئندہ 30 سالوں تک ایک جوان ملک ہی رہے گا جس کے بعد یہ بڑھاپے کی جانب بڑھنا شروع کر دے گا ۔ بڑھاپے کی جانب بڑھتے ہی پاکستان کے لیے طاقت، توانائی اور ترقی کے دروازے آہستہ آہستہ بند ہونا شروع ہو جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

کسی بھی ملک کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہونا ایک بہت بڑی نعمت ہے کیونکہ یہی ایک طبقہ ایسا ہے جس کی توانائیوں کو موثر انداز میں استعمال کر کے کوئی انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے۔دنیا کی تاریخ میں کوئی بھی انقلاب اور تحریک ایسی نہیں ہے جس میں نوجوانوں کا قابل ذکر کردار موجود نہ ہو۔

(جاری ہے)

نوجوانوں کے حوالے اس ہمارے ملک کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ اس میں آبادی کی کثیر تعداد نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

تازہ ترین معلومات کے مطابق نوجوانوں کی آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔اسی بنیاد اور دیگر وجوہات کی بنیاد پر اقوام متحدہ نے پاکستان کو جوان ملک قرار دے دیا۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستان جوان ملک ہونے کا اعزاز رکھتا ہے ، تا ہم ملکی ترقی کیلئے انسانی وسائل سے بھر پور استفادہ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ضرورت ہے ۔

پاکستان کی 64 فیصد آبادی کی عمر 29 سال سے کم ہے جبکہ ملک کی ایک تہائی یعنی 30 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کی عمریں 15 سے 19 بر س کے درمیان ہیں۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ پاکستان آئندہ 30 سالوں تک ایک جوان ملک ہی رہے گا جس کے بعد یہ بڑھاپے کی جانب بڑھنا شروع کر دے گا ۔ بڑھاپے کی جانب بڑھتے ہی پاکستان کے لیے طاقت، توانائی اور ترقی کے دروازے آہستہ آہستہ بند ہونا شروع ہو جائینگے۔