وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

اسد درانی کی متنازعہ کتاب کا معاملہ زیر غور آنے کا امکان ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 28 مئی 2018 21:28

وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ءوزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ اسد درانی کی متنازعہ کتاب کا معاملہ زیر غور آنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔اجلاس میں ملکی سلامتی اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیاجائےگا۔ممکنہ طور پر سابق آئی ایس آئی چیف اسد دارنی کی کتاب کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

اجلاس میں فاٹا اصلاحات بل منظوری کے بعد عمل درآمد امور کا جائزہ لیا جائے گا۔اسی اجلاس میں اجلاس میں مشرقی اور مغربی سرحداور خطے کی صورتحال پر غور ہوگا۔یاد رہے کہ اسد درانی آج جی ایچ کیو میں بھی پیشی بھگت چکے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی پیر کو جی ایچ کیو میں پیش ہوئے جس پر ان سے بھارتی ہم منصب کے ساتھ مل کر متنازع کتاب لکھنے پر وضاحت مانگی گئی ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معاملے کی تفصیلی تحقیقات کیلئے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیدیا گیا ہے۔ کورٹ آف انکوائری کی سربراہی حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل کرینگے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے متعلقہ مجاز اتھارٹی سے رابطہ کیا گیا ہے تاکہ وہ ملک سے باہر نہ جاسکیں۔

اس حوالے سے متعلقہ اداروں سے رابطہ کر لیا گیا ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس حوالے سے جلد ہی کوئی اہم فیصلہ کرلیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سابق آئی ایس آئی چیف اسد درانی نے بھارتی خفیہ ادارے را کے سابق چیف کیساتھ مشترکہ طور پر لکھی گئی کتاب میں دعوی کیا ہے کہ پاکستان نے معاہدے کے تحت اسامہ بن لادن کو پکڑوایا۔ جبکہ پاکستان جلد کلبھوشن یادیو کو بھی چھوڑ دے گا۔ اس کے علاوہ بھی اس درانی کی جانب سے کئی تہلکہ خیز دعوے کیے گئے ہیں۔
وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا