شہبازشریف کا کراچی میں آتشزدگی سے ایک ہی گھر کے 7 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

پیر 28 مئی 2018 22:40

شہبازشریف کا کراچی میں آتشزدگی سے ایک ہی گھر کے 7 افراد کے جاں بحق ہونے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کراچی کے علاقے بلدیہ ملنگ گوٹھ میں آتشزدگی کے باعث ایک ہی گھر کے 7 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔